گھول

افضل حسین

محفلین
گھول​
گھول دہی اور پودینے سے بننے والا مشروب ہے جو بنگال میں بریانی وغیرہ کے ساتھ سرو کیا جاتاہے۔ تو آئیے اس کی ریسی پی دیکھتے ہیں۔
اجزاء
  • دہی آدھا کیلو
  • پودینہ پیسٹ 3 چمچہ
  • لون بھاسکر چورن ایک چمچہ
  • بھنا ہوا زیرہ پاؤڈر آدھا چمچہ
  • بھونا ہوا کالی مرچ پاوڈر آدھا چمچہ
  • ہری مرچ کا پیسٹ 4 عدد
  • نمک حسبپاؤڈر ذائقہ
  • کالانمک حسب ذائقہ
  • لیموں کارس ایک چمچہ
  • پانی 3 گلاس
ترکیب
ایک بڑے پیالے میں دہی ڈالیں اور اسے پھینٹ لیں
پھر اس میں پودینہ پئسٹ، چورن،زیرہ گول مرچ

پودینہ پیسٹ، چورن،زیرہ کالی مرچ پاوء ڈر، ہرامرچ پیسٹ، نمک، کالا نمک،لیموں کا رس شامل کریں۔

آخر میں تین گلاس پانی ڈال کر وہسک سے ہلا لیں
لیجئے آپ کا گھول تیار ہے گلاس میں انڈیل کر سرو کریں۔
 
آخری تدوین:

افضل حسین

محفلین
نہیں ڈابر کا لون بھاسکر چورن ہر جگہ دستیاب ہونا چاہئے۔ اگر یہ نہ ملے تو جلزیرہ بھی استعمال کرسکتی ہیں۔
 
Top