گیت نما - او فنٹر! تو جاتا ہے کدھر - برائے اصلاح

شہزی مشک

محفلین
ایک سنگر کی فرمائش پر لکھ رہا ہوں۔

او فنٹر! تو جاتا ہے کدھر
تو رکتا ہے یا میں آوں اُدھر

اب کہتا ہے مجھکو تو اپنا گرو
بات لڑنے کی تونے کی ہے شروع

اب نہ چھوڑوں گا تجھکو میں دیکھنا
تجھکو بوری میں ہی ہے مجھے پھینکنا
(یہ طنز ومزاح کیلئے کہا گیا ہے اسکا حقیقت سے تعلق نہیں)

مجھ سے ہوتا نہیں اب تو صبر
کوئی جاتا کدھر ہے تو کوئی کدھر

لیڈروں نے ہمیں نا چھوڑا کہیں کا
کر گئے بے ضمیر سودا زمیں کا

میں نہ آوں گا اب بھرم میں ترے
بچاباقی کیا ہے کرم میں ترے

میں نے حالات پر یہ لکھی ہے نظم
کرنا تنقید پر بات کی ہے ادھم

یقینی امر ہے کہ سقم باقی رہا ہوگا تو معذرت پیشگی کیجئے قبول۔۔۔۔۔۔۔اور اساتذہ حضرات سے التماس ہے کہ وہ اصلاح فرما دیں۔۔۔۔

شہزی مشک
 
الف عین

لائبریرین
گیتوں میں تو بحر و عروض کے اسقام چلتے ہیں، اس لئے میں اصلاح کی ضرورت نہیں سجھتا۔ ویسے یہ گیت بھی سمجھ میں نہیں آیا۔ مخاطب کون ہے؟ فنٹر لفظ سے نا واقف ہوں
 
شہزی مشک

محفلین
گیتوں میں تو بحر و عروض کے اسقام چلتے ہیں، اس لئے میں اصلاح کی ضرورت نہیں سجھتا۔ ویسے یہ گیت بھی سمجھ میں نہیں آیا۔ مخاطب کون ہے؟ فنٹر لفظ سے نا واقف ہوں
آداب عرض ہے استادِ محترم ! فنٹر ہم یہاں ایسے شخص کو کہتے ہیں جو خود کو بہت ہوشیار سمجھتا ہے اور ہوشیاریاں تو پھر اس سے صادر ہونا لازمی امر ہے ;) ویسے استادِ محترم جاری رکھوں پھر اور بھی لکھ رہا تھا۔۔۔۔ تک بندی کرنا چاہتا ہوں اور اس میں معاشرے کی برائیوں کا بھی ذکر کرتا چلوں۔۔۔۔۔:)

بندہ تو تابعدار ہے۔۔۔۔۔:)
 
الف عین

لائبریرین
گیت بھی اصلاح سخن میں ہی پوسٹ کرتے رہو۔ اگر کبھی مجھے کچھ فنی سقم نظر آیا تو اس کا اظہار کر دوں گا، اور عدم اظہار کو بھی تم یہی سمجھ لینا کہ اصلاح کی ضرورت نہیں ہے۔
 
شہزی مشک

محفلین
گیت بھی اصلاح سخن میں ہی پوسٹ کرتے رہو۔ اگر کبھی مجھے کچھ فنی سقم نظر آیا تو اس کا اظہار کر دوں گا، اور عدم اظہار کو بھی تم یہی سمجھ لینا کہ اصلاح کی ضرورت نہیں ہے۔
استادِ محترم! میں اس گیت کو مزید لکھتا رہوں اگر اس میں بحر کا دخل نہیں ہے تو ;) جبکہ میں عروض کو سنجیدگی سے دیکھ بھی رہا ہوں اور اردو محفل کے احباب میری بہت مدد کررہے ہیں، جس کا میں اعتراف بھی کرتا ہوں اور ان کا شکر گزار ہوں۔۔۔۔۔

اللہ آپ کو صحت کے ساتھ حیاتِ خضر عطا کرے، آمین
 
Top