یہ بلوچوں پہ ظلم ھے پاکستان میں سب سے زیادہ وسائل بلوچستان میں ملتے ھیں اور اس کے باوجود یہ صوبہ سب سے غریب ھے ..
اس کے علاوہ بھی کچھ زمینی حقائق ہیں جن سے نظریں نہیں پھیری جا سکتیں۔
بلوچوں کی ترقی میں سرداری نظام اور سردار کی اجارہ داری اہم رکاوٹ رہی ہے ہمیشہ ہمیشہ سے۔
بلوچستان کا وسیع رقبہ اور کم آبادی بھی حکمرانوں کی سستی اور کاہلی کے اہم عذر کے طور پر سامنے لائی جاتی ہے جو کہ حقیقت ہے۔
بلوچستان کےدیہی علاقے پنجاب یا سندھ کے دیہاتی اسٹرکچر سے بہت مختلف ہیں، کئی ایسے بھی علاقے ہیں جہاں ایک یا دو گھروں کے بعد والا گھر ایک دو یا اس سے بھی زیادہ کلو میٹرز کے فاصلے پر ہیں۔
بلوچستان کے ساتھ سب سے بڑا ظلم یہ ہے کہ وہاں دوسرے ممالک سے آباد لوگوں نے بلوچوں کی عدم دلچسپی اور پنجابیوں پر بلوچوں کی جانب سے استحصال کے الزام کی وجہ سے پنجابیوں کی مزید عمل دخل میں ہچکچاہٹ کی وجہ سے پیدا ہونے والے انتظامی و اختیاری خلاء کو پڑوسی ممالک سے آ کر آباد ہونے والی اقوام نے پورا کیا جس کا نقصان بلوچوں کے علاوہ باقی پاکستان کو بھی ہوا، ہو رہا ہے اور ہوتا رہے گا۔
باقی حکمرانوں کی نا اہلی کا تو ہر ایک ہی شکایت کنندہ ہے صرف بلوچ ہی کیا۔