گیم چاپر کا نقص ۔۔۔۔۔ ذرا چیک کر لیں

loneliness4ever

محفلین
السلام علیکم

یہ نقص آج دو بار آ چکا ہے جب گیم چاپر میں خاکسار نے سب سے زیادہ سکور کر لیا
تو سبمٹ اسکور پر کلک کرنے سے دونوں بار یہ نقص سامنے آیا ہے

اردو محفل فورم - نقص

آپ درج ذیل وصول کنندگان کے ساتھ مکالمے کا آغاز نہیں کر سکتے: دلاور خان۔

ذرا دیکھیں یہ کیا معاملہ ہے؟؟؟
 
یہ تو گیم کا بگ ہوا۔ اس میں ایسی سہولت ہونی چاہیے کہ کسی نے مکالمے کی اجازت نہ دی ہو تو بھی اسکور بمٹ ہو جائے۔ بہر کیف اس کا فوری حل یہ ہے کہ چیمپئین بننے پر پچھلے چیمپئین سے ذاتی مکالمے والا فیچر غیر فعال کر دیا جائے۔ دیکھتے ہیں کہ اس بابت نبیل بھائی کیا کہتے ہیں۔ :) :) :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
اس کے بارے میں دلاور خان بہتر بتا سکتے ہیں کہ انہوں نے مکالمے بند کر رکھے ہیں یا نہیں۔ میرے خیال میں ویسے بھی یہ غیر ضروری فیچر ہے، زیادہ سے زیادہ الرٹ آنا چاہیے۔ اسے غیر فعال کر دیا گیا ہے۔
 
یعنی کہ میں تیسری بار کرتا ہوں ہائی اسکور ۔۔۔۔ کروں؟؟؟؟
 
اس کے بارے میں دلاور خان بہتر بتا سکتے ہیں کہ انہوں نے مکالمے بند کر رکھے ہیں یا نہیں۔ میرے خیال میں ویسے بھی یہ غیر ضروری فیچر ہے، زیادہ سے زیادہ الرٹ آنا چاہیے۔ اسے غیر فعال کر دیا گیا ہے۔
یہ بات تو ہم بھی بتا سکتے ہیں کہ انھوں نے محفلین کی جانب سے ذاتی مکالمے بند کر رکھے ہیں۔ :) :) :)
 
دلاور خان

لائبریرین
مجھے اس بابت کچھ نہیں معلوم میں نے کوئی چھیڑ چھاڑ اکاؤنٹ کے ساتھ نہیں کی تھی بلکہ جو ڈیفالٹ سیٹنگز تھیں وہی تھیں۔
ابھی جاکر دیکھا تو رازداری میں ایک جگہ لکھا ہے۔
آپ کے ساتھ مکالمہ شروع کرسکتے ہیں۔
پر اس پر چیک نہیں لگا تھا۔
اس پر چیک لگا دیا ہے۔
اور نیچے ڈراپ ڈاؤن میں فقط اراکین کو منتخب کرلیا ہے۔
 
loneliness4ever

محفلین
اتفاقی حادثہ ہے تو معذرت کی جاسکتی ہے اور کہا جاسکتا ہے
ایک بازی اور سہی:)
کتنا اسکور کیا تھا آپ نے؟

ارے جناب معذرت کی کیا بات حضور ۔۔۔۔
جی الحمدللہ اب تیسری بار بھی بن گیا ہائی اسکور ۔۔۔۔
1786
اب کچھ دن آرام کرنے دیجئے گا جناب ۔۔۔۔ :smile-big:
 
آخری تدوین:
Top