تعارف ھم سے ملو کہ ھم ھیں وہ بے نام سے بشر - جب سے ملے ھیں تجھ سے تو خود سے نہیں ملے

سلمان حمید

محفلین
میں ایک سیدھا سادہ سا وہ انسان ھوں جو کہ آج کل کی مصروف ترین زندگی کی دوڑ میں بھاگ تو رہا ھے مگر خود کو کامیاب گردانتا ھے اور نہ ھی اس بھاگ دوڑ کا حصہ۔
ننکانہ صاحب میں پیدا ھوا، لاھور سے کمپیوٹر سائنس میں تعلیم اور اس کے بعد دو سال کی نوکری کا تجربہ حاصل کیا اور مزید پڑھنے کی غرض سے ۲۰۱۰ میں جرمنی کا رخ کر لیا۔ یہاں سے تعلیم مکمل کی تو زمانے کی ضرورت کو سمجھتے ھوئے یہیں پر سافٹ وئیر انجنئیر بن گیا۔ آسان الفاظ میں کہوں تو وہ بن گیا جو زمانے کی ضرورت ھے، وہ ابھی بھی بننا چاہتا ھوں جو بن نہیں سکا۔
امید ھے آپ سب کی صحبت میں ادب سے ٹوٹتا ھوا رابطہ بحال کر سکوں گا۔

کسی بھی غلطی کوتاھی پہ پیشگی معذرت کے ساتھ ساتھ تصحیح کی درخواست ھے۔

سلمان حمید
 
عمر سیف

محفلین
خوش آمدید ۔۔
آپ نے کافی جگہ "ھ" کا استعمال کیا آپ اگر اردو کیبورڈ سے "o" دبائیں تو "ہ" لکھ سکتے ہیں ۔۔۔ :)
 
سلمان حمید

محفلین
خوش آمدید ۔۔
آپ نے کافی جگہ "ھ" کا استعمال کیا آپ اگر اردو کیبورڈ سے "o" دبائیں تو "ہ" لکھ سکتے ہیں ۔۔۔ :)

مجھے اس فاونٹ (font) میں "ہے" سے زیادہ "ھے" اور "وہی" سے زیادہ "وھی" پڑھنے میں آسان لگتا ہے عمر سیف بھائی، اسی لئے لکھتا ھوں۔ آئندہ خیال رکھوں گا ۔ :)
 
سلمان حمید

محفلین
وعلیکم السلام و رحمتہ اللّہ و برکاتہ
تمام بھائیوں اور بہنوں کا اس پرتپاک استقبال پہ بہت بہت شکریہ۔ میں فیس بک کے اس پر ہجوم دور میں کسی کے لیے اتنا وقت نکال کے خوش آمدید کہنا بھی بے حد اپنائیت کے احساس سے بھرپور گردانتا ہوں۔ فیس بک، جہاں سب جڑے تو ہوئے ہیں مگر پھر پلٹ کر دیکھنا بھولے ہوئے ہیں۔

خوش خوش خوش آمدید بھیا!!!! :)
ایک بات بتا دیں بس۔

جی بہن پوچھئے :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
وعلیکم السلام و رحمتہ اللّہ و برکاتہ
تمام بھائیوں اور بہنوں کا اس پرتپاک استقبال پہ بہت بہت شکریہ۔ میں فیس بک کے اس پر ہجوم دور میں کسی کے لیے اتنا وقت نکال کے خوش آمدید کہنا بھی بے حد اپنائیت کے احساس سے بھرپور گردانتا ہوں۔ فیس بک، جہاں سب جڑے تو ہوئے ہیں مگر پھر پلٹ کر دیکھنا بھولے ہوئے ہیں۔
سر آپ تو فلسفی ہیں۔۔۔
 
Top