بابا بلھے شاہ ھوری کھیلوں گی کہہ کر بسم اللہ ۔ بلھے شاہ

فرخ منظور

لائبریرین
ھوری کھیلوں گی کہہ کر بسم اللہ

نام نبی کی رتن چڑھی، بوند پڑی الا اللہ

رنگ رنگیلی اوہی کھلاوے جو سکھی ھووے فنا فی اللہ

ھوری کھیلوں گی کہہ کر بسم اللہ

--

الست بربّکم پیتم بولے سب سکھیاں نے گنگھٹ کھولے

قالو اہلی ہی یون کر بولے، لا الہ الا اللہ

ھوری کھیلوں گی کہہ کر بسم اللہ

--

نحن اقرب کی بنسی بجائی، من عرف نفسہ کی کوک سنائی

فثم وجہ اللہ کی دھوم مچائی وچ دربار رسول اللہ

ھوری کھیلوں گی کہہ کر بسم اللہ

--

ہاتھ جوڑ کر پاؤًں پڑوں گی، عاجز ھوکر بنتی کروں گی

جھگڑا کر بھر چھولی لوں گی، نور محمد صلی اللہ

ھوری کھیلوں گی کہہ کر بسم اللہ

--

فاذ کرونی کی ھوری بناؤں واشکرولی کہ پیا کو رجھاؤں

ایسے پیا کے میں بل بل جاؤں کیسا پیا سبحان اللہ

ھوری کھیلوں گی کہہ کر بسم اللہ

--

صبغتہ اللہ کی بھر پچکاری، اللہ الصمد پیا منھ پر ماری

نور نبی داحق سے جاری، نور محمد صلی اللہ

بلھا شاہ دی دھوم مچی ہے، لاالہ الا اللہ

ھوری کھیلوں گی کہہ کر بسم اللہ

(بلھے شاہ)



 

فرخ منظور

لائبریرین
ہوری کھیلوں گی کہہ کر بسم اللہ
نام نبی کی رتن چڑھی، بوند پڑی الا اللہ
رنگ رنگیلی اوہی کھلاوے، جو سکھی ہووے فنا فی اللہ
ہوری کھیلوں گی کہہ کر بسم اللہ
الستُ بربکّم پیتم بولے، سب سکھیاں نے گھونگٹ کھولے
قالُو ابلیٰ ہی یُوں کر بولے لَا الٰہ اِلَّا اللہ
ہوری کھیلوں گی کہہ کر بسم اللہ
نحن اَقرب کی بنسی بجائی، مَن عَرف نفسہ کی کوُک سنائی
فَثَمَ وجہ اللہ کی دھوم مچائی، وچ دربار رسول اللہ
ہوری کھیلوں گی کہہ کر بسم اللہ
ہاتھ جوڑ کر پاؤں پڑوں گی عاجز ہو کر بنتی کروں گی
جھگڑا کر بھر جھولی لوں گی نوُر محمد صلی اللہ
ہوری کھیلوں گی کہہ کر بسم اللہ
فاذکرونی کی ہوری بناؤں وشکرولی پیا کو رجھاؤں
ایسے پیا کے میں بل بل جاؤں، کیسا پیا سبحان اللہ
ہوری کھیلوں گی کہہ کر بسم اللہ
صبغة اللہ کی بھر پچکاری اللہ الصمد پیا مونہہ پر ماری
نور نبی دا حق سے جاری نور محمدصلی اللہ
بلھا شوہ دی دھوم مچی ہے لا الٰہ الا اللہ
ہوری کھیلوں گی کہہ کر بسم اللہ
(بلھے شاہ)
 
آخری تدوین:
Top