وجہ تخلیق کائنات ، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت با سعادت کی خوشی سب کو مبارک ہو ۔ یہ خوشی ہم سے تقاضا کرتی ہے کہ ہم اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کا اتباع کریں اور خوشی کے اس موقع پر ہاؤ ہو کا شور مچانے کی بجائے اللہ تعالی کے سامنے سجدہ شکر بجا لائیں ، کثرت سے درود و سلام پڑھیں اور محافل میلاد منعقد کرتے وقت راستوں کو بند نہ کریں بلکہ اس نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاق حسنہ کو ملحوظ رکھیں کہ جس نے اپنے مسلمان بھائی کو تکلیف پہنچانے سے منع کیا ہے ۔ سڑکون اور چوراہوں میں ریکارڈنگ سے سختی سے پرہیز کریں ۔ مساجد میں منعقدہ نعت خوانی کی آواز بھی مساجد کی چہار دیواری تک محدود رکھیں تا کہ رات کے وقت میں طالبعموں کی تعلیم اور بیماروں کے آرام میں خلل نہ پڑے ۔