اقبال جہانگیر
محفلین
ہائی بلڈ پریشر بڑوں میں نہیں، تیزی سے بچوں و نوجوانوں میں بھی بڑھ رہا ہے
تاریخ اشاعت : 17 مئ 2015 جیو صحت و سائنس
اسلام آباد……..خیال یہ کیا جاتا ہے کہ فشار خون یا ہائی بلڈ پریشر صرف بڑوں کی ہی بیماری ہے، لیکن ایسا نہیں ہے ہائی بلڈ پریشر کا شکار بچے بھی ہوتے ہیں، جبکہ نوجوانوں میں اسکی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ فشار خون یا ہائی بلڈ پریشر ایک ایسی بیماری جو کئی جان لیوا بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ تصور کیا جاتا ہے کہ بلڈ پریشر بڑے عمر کے لوگوں کو ہی لاحق ہوتا ہے مگر ایسا نہیں ہے، بچوں اور نوجوانوں میں بھی اسکی شرح گزشتہ سالوں کی نسبت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے ہائی بلڈ پریشر کا شکار بچوں میں اس کی ثانوی وجوہات ہیں۔ 20سے 50فیصد بچوں میں اسکی بڑی وجہ امراض گردہ ہیں۔ طبی ماہرین کہتے ہیں کہ بچوں میں چہرے، آنکھوں اور پاوں کے سوجے ہونے کے علاوہ سر درد اور دیگر کئی ہائی بلڈ پریزر کی علامات ہوسکتی ہیں۔ فشار خون کے ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ دس پندہ سالوں کی نسبت 20سال سے زائد عمر کے نوجوانوں میں بھی فشار خون کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جسکی اہم وجہ لائف اسٹائل اور موٹاپا ہے۔
http://urdu.geo.tv/12552/