ہاجرہ مسرور، نایاب تصاویر، تحریریں و دیگر متفرقات

تلمیذ

لائبریرین
بہت شکریہ، جناب راشد صاحب۔ آپ کہاں کہاں سے ایسی نادر اشیاء ڈھونڈھ لاتے ہیں۔ اے حمید مرحوم کی نادر تصاویر کے بعد یہ مجموعہ بھی ایک اثاثہ ہیں۔ جنہیں ہم نے کسی نہ کسی طرح دیکھ لیاہے لیکن ڈاؤن لوڈ کی سہولت موجود نہ ہونے کے باعث اس دستاویزمیں شامل گراں قدر مضامین اور افسانوں کو آن لائن پڑھنا کارے دارد ہے۔

راشد اشرف,
نیرنگ خیال,
اوشو
 
تلمیذ

لائبریرین
میری ایک آنے والی کتاب میں ان میں سے چند تصاویر استعمال ہوں گی ، ڈاؤن لوڈنگ قصدا غیر فعال کی ہے
جواب کا شکریہ، جناب۔
ایک بات جو شاید میری طرح کی اور نے بھی نوٹ کی ہو کہ تصاویر کے اس مجموعے میں ہاجرہ مسرور کی کوئی تصویر جناب احمد ندیم قاسمی مرحوم کے ساتھ نظر نہیں آئی۔ شاید اس کی کوئی خاص وجہ ہو۔
 
راشد اشرف

محفلین
جواب کا شکریہ، جناب۔
ایک بات جو شاید میری طرح کی اور نے بھی نوٹ کی ہو کہ تصاویر کے اس مجموعے میں ہاجرہ مسرور کی کوئی تصویر جناب احمد ندیم قاسمی مرحوم کے ساتھ نظر نہیں آئی۔ شاید اس کی کوئی خاص وجہ ہو۔

آپ کی بات درست ہے۔ یہ تمام تصاویر ہاجرہ مسرور کی صاحب زادی نے مجھے مختلف البمز سے دی تھیں، کسی میں بھی قاسمی صاحب نظر نہیں آئے
 
آوازِ دوست

محفلین
راشد صاحب آپ کی کاوش قابلِ دید اور قابلِ داد ہے۔ یہ سب دیکھنے پڑھنے کے بعد ایک گہری افسردگی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔ انسان کتنا بے وقعت اور بے سہارا رہ جاتا ہے۔ زمیں کھا گئی انساں کیسے کیسے
 
تلمیذ

لائبریرین
بہت شکریہ، جناب راشد صاحب۔
اےحمید مرحوم کی تصاویر کا مجموعہ آپ کی عنایت کےسبب پہلے ہی دیکھ چکا ہوں۔
 
آخری تدوین:

راشد اشرف

محفلین
راشد صاحب آپ کی کاوش قابلِ دید اور قابلِ داد ہے۔ یہ سب دیکھنے پڑھنے کے بعد ایک گہری افسردگی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔ انسان کتنا بے وقعت اور بے سہارا رہ جاتا ہے۔ زمیں کھا گئی انساں کیسے کیسے

ارے صاحب، ایسی ویسی افسردگی۔ کیا عرض کروں کہ یہ سب دیکھنے اور پرانی کتابیں پڑھنے کے بعد دل پر کیا گزرتی ہے۔ دل گرفتگی کا ایسا حملہ ہوتا ہے کہ بس۔
گزشتہ کئی برسوں میں اتوار بازار سے ملنے والی پرانی کتابوں کے احوال پر مبنی مضامین کی ایک کتاب بھی آچکی ہے، بہت کچھ بیان کیا ہے اس میں۔
اللہ تعالی اے حمید جیسے لوگوں کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے، دل سے یہی دعا نکلتی ہے۔
یہی ہمارے اصل ہیرو ہیں۔ باقی ہمارے اطراف میں جو کچھ ہورہا ہے، جس قماش کے لوگ ہم پر مسلط ہیں، اس سے تو آپ واقف ہوں گے ہی۔
 
Top