ہار، جیت

اپنی ایک نظم پیژ کر رہی ہوں ، آپ کی آرا کا انتظار رہے گا
ہار،جیت
کسی بیدرد لمحے میں
کہا تھااُس نے یہ مجھ سے
مجھے تم سے محبت ہے
محبت ہے بڑی طاقت
محبت جیت جائے گی
زمانہ ہار جائے گا
میری خاموشی اس کو پھر
نہ اک پل بھی گوارا تھی
لگا پھر پوچھنے مجھ سے
نہیں تم کو یقین ہے کیا؟
کہو تو جاں ابھی دے دوں
ستارے توڑ لاوءں میں
نگر چندا کے جاوں میں
کروں اعلاں محبت کا؟؟؟
کہا میں نے نہ پھر بھی کچھ
مجھے اس کا یقیں کب تھی
وہ ساعت کیسی ظالم تھی
نہ تھا تب مجھ کو اندازہ
کہ لمحے،ساعتیں ،گھڑیاں
یہ ماہ و سال سب کے سب
پھسلتی ریت جیسے ہیں


ملا تھا کل مجھے وہ پھر
اکیلا تھا وہ پہلے سا
میری پوتی کو جب دیکھا
تو بولا مسکرا کےیوں
یہ بچے اچھے ہوتے ہیں
مگر سب کو نہیں ملتے۔۔۔۔۔۔
ریحانہ احمد
 

NAZRANA

محفلین
ریحانہ بہن،
آداب،
اردو کی اس نئی بزم میں آپکی تشریف آوری کا شکریہ

چشمِ ما روشن، دلِ ما شاد

آپکا کلام نظر نواز ہوا، ماشاءالّلہ بہت خوبصورت کلام
ارشاد فرمایا ہے۔

اس ناچیز کی جانب سے اس حسین تخلیق پر دلی مبارکباد
اور ڈھیروں داد قبول فرمائیں۔

نیازمند
نذرانہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
نذرانہ صاحب، آپ کا شاعری کا ذوق تو ماشاءاللہ اچھا ہے ہی، آپ داد بھی بہت اچھی دیتے ہیں۔ آپ اس محفل میں ہر نو وارد شاعر اور شاعرہ کو بہت خوبصورت الفاظ میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ اس کے لیے بھی آپ کا شکریہ۔
 
ج

جہانزیب

مہمان
ریحانہ اس محفل میں آمد پر پہلے تو خوش آمدید اور آپکے کلام پر بہترین رائے جناب نذرانہ صاحب دے چکے ہیں اور میں اتنے اچھے الفاظ میں شاید کبھی نا کہی سکوں۔۔
نظم کا آخری بند بہت پسند آیا اور بار بار پڑھا ہے۔۔
اسی طرح محفل میں اپنی شرکت سے اس کو دوام بخشتی رہیے۔۔
اللہ نگہبان
 

الف عین

لائبریرین
ریحانہ، آپ وہی ماہئے والی ریحانہ ہی ہیں نا؟ آپ اپنے ماہئے پوسٹ کریں یہاں۔یا کہیں تو ایک ماہئے کی فورم ہی شروع کر دی جائے!! آپ کی نظم بھی اچھی ہے، مگر اب تک میں نے آپ کی جتنی بھی غزلیں دیکھیں (جاناں تخلص کے ساتھ) وہ مجھے زیادہ پسند نہیں آئیں۔ اور میرے بارے میں سوچ رہی ہوں کہ میں کون ہوں تو میری نئی دستخط دیکھ لیں۔
 
Top