سید اسد محمود
محفلین
شہرہ آفاق اور ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ ڈائریکٹر جمیز کیمرون نے (جن کے کریڈ ٹ پر اوتار، ٹائیٹنک اور ٹرمینیٹر جیسی فلمیں ہیں ) اپنی مشہور ریکارڈ توڑ آبدوز سمندری تحقیق کو فروغ دینے کے لئے ووڈ ہول سمندری تحقیق کے ادارے کو عطیہ کردی ہے۔
اس آبدوز کے زریعے جیمز کیمرون نے دنیا کے واحد شخص ہونے کا ریکارڈ حاصل کیا تھا جوتنہا سمندر کی گہرائی میں 10 اعشاریہ 9 کلومیٹر یعنی تقریباً 7 میل تک پہنچا تھا۔ یہ ریکارڈ کیمرون نے بحر اوقیانوس کی ماریانہ کھاڑی میں قائم کیا تھا۔
آبدوز کے مختلف حصے مستقبل میں تیار کی جانے والی تحقیقی آبدوزوں میں استعمال ہونگے
آبدوز کا کاک پٹ گولا نما ہے اور نشست تریباً فرشی ہے جس سے گہرے سمندر کے دباوء کو جھیلنے میں مدد ملتی ہے۔