سید اسد محمود
محفلین
مائیکل وولف کے شاندار فوٹوگرافی جس نے دنیا کےانتہائی گنجان ترین شہر ہانگ کانگ کی بلند بالا رہائشی عمارتوں کی منظر کشی کی ہے۔
یہ بلند و بالا عمارات، بالکونیاں، الگنیوں پر سوکھتے کپڑے ہانگ کانگ کی شہری زندگی کا ایک عمومی نقشہ پیش کرتے ہیں۔
ہانگ کانگ شہر۷۰لاکھ سے زائد انسانوں کا مسکن ہے جو 424 مربعی میل کے محدود رقبعے میں سمائے ہوئے ہیں۔۔
مائیکل وولف نے ان رہائشی عمارات کی منظر کشی کچھ اسطرح کی ہے کہ جیسے ایک کے اور ایک ان انسانی کابکوں کا سلسلہ کبھی نا ختم ہوتا محسوس ہوگا۔
دنیا کے امیر اور معاشی طور پر خوشحال شہروں میں سے ایک ہونے کے باوجود انتہائی زیادہ رہائشی کرائے نے یہاں کے باسیوں کو ناقابل یقین حد تک تنگ جگہ پر بسنے پر مجبور کیا ہے۔
ان رہائشی عمارتوں میں سے بعض انتہائ خستہ حالت میں ہیں
ہانگ کا شمار دنیا کے امیر ترین شہروں میں ہوتا ہے لیکن اس خوشحالی کے نیچےبھیانک رہائشی مسائل موجود ہیں جو ہزاروں رہائشیوں کو متاثر کررہے ہیں۔
نئی تعمیرات ۔ ہانگ کا نگ کے شہر میں پہلےسے انتہائی تنگ حصوں میں جگہ حاصل کرنے کی جدوجہد
لا متناہی کھڑکیاں اور بالکونیاں
رات کی زندگی۔۔ ماہانہ رہاشی کرائے ہانگ کانگ میں تقریبا 90 ہانگ کانگ ڈالر یعنی ۸ برٹش پاونڈ فی مربع فیٹ کے لگ بھگ ہیں جبکہ رہائشی اپارٹمنٹ کا قبضہ حاصل کرنے کے لئے بہت انتظار کرنا پڑتا ہے۔۔ جسکی وجہ سے ہانگ کانگ کے اطراف میں بے شمار سلمز یعنی کچی آبادیاں وجود میں آرہی ہیں۔
کندھے سے کندھا ۛ ۔ ہانگ کانگ کے رہائشی اپنے ہمسائیوں کے ساتھ روز مر ہ زندگی انتہائی قریبی قربت میں بسر کرتے ہیں۔