ہرنی کی چیخ اور غزل کی تعریف کے قصے میں کتنی سچائی ہے؟

اساتذہ کرام سے احترام کے ساتھ سوال ہے کہ ایک کالم نگار رقم طراز ہیں کہ ہرنی جب جنگلی کتوں کے درمیان گھر جاتی ہے اور فرار کی کوئی راہ نہیں رہتی تو وہ ان کی طرف منہ کر کے ایک چیخ مارتی ہے اور اس چیخ میں وہ سوز و گداز ہوتا ہے کہ کتوں کے بڑھتے ہوئے قدم رک جاتے ہیں اور ہرنی اس نازک لمحے کا فائدہ اٹھا کر اپنی جان بچا کر بھاگ نکلتی ہے۔ کالم نگار کے مطابق چوں کہ غزل میں بھی سوز و گداز کے ساتھ ایسی التجا ہوتی ہے جو محبوب کے سخت دل کو پگھلا دیتی ہے اس لیے غزال کی مناسبت سے شاعری کی اس صنف کو غزل کا نام دیا گیا ہے۔ غزل کی یہ تعریف میں نے پہلی بار سنی ہے۔ جواب کے لیے عین نوازش اور بہت بہت شکریہ
 
عاصم صاحب ۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ آپ نے یہ سوال ایک غلط سیکشن میں پوسٹ کر دیا ہے۔ یہ ادبی سوالات کا نہیں بلکہ یہ پابند بحور شاعری کا سیکشن ہے۔ آپ نے غزل کے جو لفظی معانی سنے ہیں وہ بالکل ٹھیک سنے ہیں۔ غزل اور غزال کے نام ایک دوسرے سے جڑے ہیں
 
Top