loneliness4ever
محفلین
برائے اصلاح و تنقید
ہر جا ہو کر آیا دل
ہر سو تجھ کو پایا دل
تن میں من میں بن میں تو
تجھ پر میرا آیا دل
دنیا فانی جب جانی
اس سے پھر نہ لگایا دل
دنیا آنی جانی ہے
یہ ہی ہر پل گایا دل
اجلا اجلا رکھتا ہوں
گھر تیرا جو پایا دل
ذکر ِاحمد کر کر کے
قابل تیرے بنایا دل
دنیا پیچھے جو بھاگا
اس نے اپنا جلایا دل
ویرانی کا ڈیرا تھا
تیری خو نے بسایا دل
غربت میں بھی شاہی ہے
جب سے تجھ پر آیا دل
تجھ کو جب سے چاہا ہے
پھر کب دل کو بھایا دل
دنیا مایا ہے مخمور
دنیا سے اکتایا دل
کملی والےنے سید
اللہ والا بنایا دل
ہر جا ہو کر آیا دل
ہر سو تجھ کو پایا دل
تن میں من میں بن میں تو
تجھ پر میرا آیا دل
دنیا فانی جب جانی
اس سے پھر نہ لگایا دل
دنیا آنی جانی ہے
یہ ہی ہر پل گایا دل
اجلا اجلا رکھتا ہوں
گھر تیرا جو پایا دل
ذکر ِاحمد کر کر کے
قابل تیرے بنایا دل
دنیا پیچھے جو بھاگا
اس نے اپنا جلایا دل
ویرانی کا ڈیرا تھا
تیری خو نے بسایا دل
غربت میں بھی شاہی ہے
جب سے تجھ پر آیا دل
تجھ کو جب سے چاہا ہے
پھر کب دل کو بھایا دل
دنیا مایا ہے مخمور
دنیا سے اکتایا دل
کملی والےنے سید
اللہ والا بنایا دل