ہر حال میں اور ہر صورتحال میں اللہ کا شکریہ

پیٹ بھر کر کھانا کھانے پر تو شکر بنتا ہی ہے۔ کیا بھوک لگنے پر شکر نہیں بنتا؟ دنیا میں کروڑوں ایسے لوگ ہیں جنہیں تمام تر ثروت اور علاج کی سہولیات میسر آنے کے باوجود بھوک نہیں لگتی اور وہ ترستے ہیں کہ انہیں ایک روٹی کے برابر ہی بھوگ لگ جائے۔ فورڈ کمپنی دنیا میں آٹوموبائل بنانے کی ٹاپ کمپنی ہے۔ اس کے مالک کو بھوک نا لگنے کی بیماری تھی اور اس نے اعلان کیا تھا کہ جو ڈاکٹر اسے چوبیس گھنٹے میں آدھی روٹی کھانے کے قابل بنا دے یہ اپنی آدھی جائداد اس ڈاکٹر کے نام کر دیگا۔ لہئذا کھانا کھانے کے بعد تو سب شکر ادا کرتے ہیں لیکن بھوک لگنے پر بہت کم ۔ آج سے نیت کیجئے کہ آئندہ بھوک لگنے پر بھی اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کریں گے
 
Top