السلام علیکم، ایک غزل پابند بحور شاعری میں پیش کر رہا ہوں، اس بحر کے بارے میں مجھے کچھ زیادہ آگاہی نہیں ہے۔ اگر کوئی رکن کم یا زیادہ ہو تو آگاہ فرمائیے گا براہ مہربانی
اور اپنی رائے سے بھی ضرور نوازئے
جزاک اللہ خیر
ہر مشکل کے بعد ہے آسانی بھی دوست
حد میں رہے اچھا ہے من مانی بھی دوست
دل کا گھر آباد رکھو پھر دیکھو تم
چشن بپا کرتی ہے ویرانی بھی دوست
میں ہوں بہت ادراک سے تیرے دور کھڑا
تجھ کو سمجھ میری نہیں کچھ آنی بھی دوست
اب بھی ہیں جلوے صدیوں پہلے تھے جیسے
اور ہے دنیا میری دیوانی بھی دوست
دشت میں ڈھونڈتے پھرتے ہو کیا عیش و نشاط
یہاں تو برسوں ملتا نہیں پانی بھی دوست
جاؤ اور کہاں جاؤ گے میرے سوا
میرا نہیں پاؤ گے کوئی ثانی بھی دوست
یونہی اپنے آپ میں رہ کر زیست کرو
بس میں نہیں کرنے کی جو کچھ ٹھانی بھی دوست
میں تو ہوں وہ صیاد جو رکھتا ہوں تم سے
بے بس بے مختار سے زندانی بھی دوست
چاہ کا پیکر بننا کوئی آسان ہے کیا
اس میں دور نہیں ہے جاں جانی بھی دوست
اور اپنی رائے سے بھی ضرور نوازئے
جزاک اللہ خیر
ہر مشکل کے بعد ہے آسانی بھی دوست
حد میں رہے اچھا ہے من مانی بھی دوست
دل کا گھر آباد رکھو پھر دیکھو تم
چشن بپا کرتی ہے ویرانی بھی دوست
میں ہوں بہت ادراک سے تیرے دور کھڑا
تجھ کو سمجھ میری نہیں کچھ آنی بھی دوست
اب بھی ہیں جلوے صدیوں پہلے تھے جیسے
اور ہے دنیا میری دیوانی بھی دوست
دشت میں ڈھونڈتے پھرتے ہو کیا عیش و نشاط
یہاں تو برسوں ملتا نہیں پانی بھی دوست
جاؤ اور کہاں جاؤ گے میرے سوا
میرا نہیں پاؤ گے کوئی ثانی بھی دوست
یونہی اپنے آپ میں رہ کر زیست کرو
بس میں نہیں کرنے کی جو کچھ ٹھانی بھی دوست
میں تو ہوں وہ صیاد جو رکھتا ہوں تم سے
بے بس بے مختار سے زندانی بھی دوست
چاہ کا پیکر بننا کوئی آسان ہے کیا
اس میں دور نہیں ہے جاں جانی بھی دوست