تعارف ہر چند سنگ ریزہ ہوں، گوہر نہیں ہوں میں۔۔

اسد فاطمی

محفلین
یاران محفل!
مجھے اسد فاطمی کہتے ہیں۔۔۔

ادب کا طالب علم ھوں، اور ایک اچھا شاعر ہوں۔۔۔۔
اور یہ کہنے میں حق بجانب بھی ہوں، کیونکہ مرحوم ناصر کاظمی کا کہنا ہے کہ اچھا شاعر وہ نہیں جو اچھا شعر کہتا ہے، بلکہ اچھا شاعر وہ ہے جو برا شعر کہنے سے نہیں گھبراتا۔۔

اردو محفل سے تعارف ایک اتفاق تھا، اس کا سہرا سرچ انجن کے سر جاتا ہے۔

جامعہ پنجاب لاہور میں پڑھتا ہوں، ہاسٹل میں رہتا ہوں، ہوٹلوں سے کھاتا ہوں۔۔ باقی وقت انہی محفلوں میں کٹتا ہے، عمر کے گوشوارےمیں دیگر کسی شے کا حساب نھیں رکھتے۔۔ جون کے بقول، ع: میں یکسر رائگانی ہوں، حساب رائگانی کیا۔۔

خدا اس محفل کو ہر دم گرم رکھے،

آخر پر فراز کا ایک شعر،

کوئی رسماً ہی اگر پرسش احوال کرے
ہم وہ خوش فہم، کہ تفصیل بتانے لگ جائیں ۔ ۔ ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اردو محفل پر خوش آمدید جناب اسد فاطمی صاحب۔

میرا آپ سے غائبانہ تعارف خرم شہزاد خرم کے بلاگ 'نوائے ادب' کے حوالے سے ہے بلکہ میں نے خرم صاحب سے استدعا بھی کی تھی کہ آپ کو محفل پر مدعو کیا جائے کہ ہماری یہ پیاری محفل فن اور فنکار کی قدردان ہے۔

آپ تشریف لے آئے بہت خوشی ہو رہی ہے
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم جناب استادِمحترم اسد فاطمی صاحب (جس نے مجھے ایک لفظ بھی پڑھایا وہ میرا استاد کہلایا) مجھے بہت خوشی ہوئی آپ کو یہاں دیکھ کر میرے بلاگ پر کچھ مسئلہ ہو گیا تھا اس لے آپ سے رابطہ نہیں‌ہو سکا وارث صاحب نے مجھے کہا تھا کہ آپ کو محفل میں آنے کا کہوں لیکن اس سے اگلے دن ہی میرا بلاگ خراب ہو گیا مجھے اس کا بہت افسوس ہو آپ کو یہاں‌دیکھ کر دل خوش ہوا اللہ تعالیٰ‌جان جی آپ کو عزت اور صحت عطا فرمائیں رباعی کے حوالے سے آپ نے جواب ارسال کیا تھا جس کا زکر میں نے وارث صاحب سے کیا تھا لیکن وارث صاحب نے پہلے ہی میرے بلاگ پر پڑھ لیا تھا اب آپ یہاں‌تشریف لے آئے ہیں امید ہے آپ سے ملاقات اچھی رہے گی اور آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
محفل پر خوش آمدید خوش رہے
 
طاہر شیخ

محفلین
یاران محفل!
مجھے اسد فاطمی کہتے ہیں۔۔۔

ادب کا طالب علم ھوں، اور ایک اچھا شاعر ہوں۔۔۔۔
اور یہ کہنے میں حق بجانب بھی ہوں، کیونکہ مرحوم ناصر کاظمی کا کہنا ہے کہ اچھا شاعر وہ نہیں جو اچھا شعر کہتا ہے، بلکہ اچھا شاعر وہ ہے جو برا شعر کہنے سے نہیں گھبراتا۔۔

اردو محفل سے تعارف ایک اتفاق تھا، اس کا سہرا سرچ انجن کے سر جاتا ہے۔

جامعہ پنجاب لاہور میں پڑھتا ہوں، ہاسٹل میں رہتا ہوں، ہوٹلوں سے کھاتا ہوں۔۔ باقی وقت انہی محفلوں میں کٹتا ہے، عمر کے گوشوارےمیں دیگر کسی شے کا حساب نھیں رکھتے۔۔ جون کے بقول، ع: میں یکسر رائگانی ہوں، حساب رائگانی کیا۔۔

خدا اس محفل کو ہر دم گرم رکھے،

آخر پر فراز کا ایک شعر،

کوئی رسماً ہی اگر پرسش احوال کرے
ہم وہ خوش فہم، کہ تفصیل بتانے لگ جائیں ۔ ۔ ۔

خوشی ہوئی آپ سے مل کر جناب
اللہ خوش رکھے
 
محمداحمد

اسد فاطمی صاحب
آداب

پہلے ہی مراسلے میں آپ کے سلیقہ ء اظہار کا قائل ہو گیا ہوں۔ بہت خوب انداز ہے جناب!، خاکسار آپ کو خوش آمدید کہتا ہے ، امید ہے محفل آپ کے ذوقِ سلیم کی تسکین کا باعث بنے گی۔ آپ کی نثر پڑھ لی اب آپ سے شعر سنیں گے امید ہے آپ جلد وقت نکالیں گے۔

مخلص
محمد احمد
 
Top