ہر گھڑی اب تو پریشان ہوا پھرتا ہے
بعد شادی کے پشیمان ہوا پھرتا ہے

عشق میں مار بھی پڑتی ہے خبر تھی کس کو
سر پہ گومڑ لئے، حیران ہوا پھرتا ہے

تیری خاطر ترے ابا کے سہے ہیں جوتے
اور تُو مجھ سے ہی انجان ہوا پھرتا ہے؟

جس حسینہ سے اسے مار پڑا کرتی تھی
اس حسینہ کی وہ اب جان ہوا پھرتا ہے

جب سے میک اپ کی دکانیں ہیں محلے بھر میں
تب سے ہر شخص ہی قربان ہوا پھرتا ہے

وہ طبیعت کا بہت گرم تھا "سِبّی" کی طرح
جب سے شادی ہوئی، "کاغان" ہوا پھرتا ہے

بیویاں دو ہیں تو بچے ہیں اٹھارہ اس کے
کیا عجب ہے جو وہ ہلکان ہوا پھرتا ہے

ٹنڈ کو گھور کے لڑکی نے کہا "مشکل ہے"
"وِگ" لگا کر وہ اب آسان ہوا پھرتا ہے

عشق دنیا سے ہے، دولت کی ہوس بھی ہے اسے
اور وہ شخص مسلمان ہوا پھرتا ہے

اس غزل کی اصلاح کے لئے استادِ محترم الف عین کا ممنون ہوں
 
آخری تدوین:

باباجی

محفلین
واہ واہ واہ ۔۔۔۔ مزہ آگیا امجد بھائی


وہ طبیعت کا بہت گرم تھا "سِبّی" کی طرح
جب سے شادی ہوئی، "کاغان" ہوا پھرتا ہے

ٹنڈ کو گھور کے لڑکی نے کہا "مشکل ہے"
"وِگ" لگا کر وہ اب آسان ہوا پھرتا ہے

عشق دنیا سے ہے، دولت کی ہوس بھی ہے اسے
اور وہ شخص مسلمان ہوا پھرتا ہے
 

گل بانو

محفلین
ہر گھڑی اب تو پریشان ہوا پھرتا ہے
بعد شادی کے پشیمان ہوا پھرتا ہے

عشق میں مار بھی پڑتی ہے خبر تھی کس کو
سر پہ گومڑ لئے، حیران ہوا پھرتا ہے

تیری خاطر ترے ابا کے سہے ہیں جوتے
اور تُو مجھ سے ہی انجان ہوا پھرتا ہے؟

جس حسینہ سے اسے مار پڑا کرتی تھی
اس حسینہ کی وہ اب جان ہوا پھرتا ہے

جب سے میک اپ کی دکانیں ہیں محلے بھر میں
تب سے ہر شخص ہی قربان ہوا پھرتا ہے

وہ طبیعت کا بہت گرم تھا "سِبّی" کی طرح
جب سے شادی ہوئی، "کاغان" ہوا پھرتا ہے

بیویاں دو ہیں تو بچے ہیں اٹھارہ اس کے
کیا عجب ہے جو وہ ہلکان ہوا پھرتا ہے

ٹنڈ کو گھور کے لڑکی نے کہا "مشکل ہے"
"وِگ" لگا کر وہ اب آسان ہوا پھرتا ہے

عشق دنیا سے ہے، دولت کی ہوس بھی ہے اسے
اور وہ شخص مسلمان ہوا پھرتا ہے

اس غزل کی اصلاح کے لئے استادِ محترم الف عین کا ممنون ہوں
واہ واہ کیا کہنے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :applause: :applause: :applause: :applause: :applause: :applause: :applause: :applause: :applause: :applause:
 

تلمیذ

لائبریرین
عشق دنیا سے ہے، دولت کی ہوس بھی ہے اسے
اور وہ شخص مسلمان ہوا پھرتا ہے

بہت اعلی، راجہ جی۔
آپ کی صحت اب کیسی ہے، جناب؟
 
واہ واہ واہ ۔۔۔ ۔ مزہ آگیا امجد بھائی


وہ طبیعت کا بہت گرم تھا "سِبّی" کی طرح
جب سے شادی ہوئی، "کاغان" ہوا پھرتا ہے

ٹنڈ کو گھور کے لڑکی نے کہا "مشکل ہے"
"وِگ" لگا کر وہ اب آسان ہوا پھرتا ہے

عشق دنیا سے ہے، دولت کی ہوس بھی ہے اسے
اور وہ شخص مسلمان ہوا پھرتا ہے
بہت شکریہ باباجی!
 
عشق دنیا سے ہے، دولت کی ہوس بھی ہے اسے
اور وہ شخص مسلمان ہوا پھرتا ہے

بہت اعلی، راجہ جی۔
آپ کی صحت اب کیسی ہے، جناب؟
بہت شکریہ تلمیذ بھیا!
اللہ کا بہت کرم ہے، آپ بھائی بہنوں کی دعا سے طبیعت بہت بہتر ہے۔ شکریہ
 
واہ واہ مزہ آ گیا

ایک شعر میں تھوڑی سی ترمیم

وہ طبیعت کا بہت گرم تھا "سِبّی" کی طرح
جب سے شادی ہوئی، عثمان ہوا پھرتا ہے

کیا خیال ہے مقدس ؟
کیا ترمیم فرمائی ہے، کاش میں بھی عثمان بھائی کو جانتا ہوتا تو اس ترمیم کا صحیح معنوں میں لطف اٹھاتا :)
 
Top