پیارے ساتھیوں !
آپ پر سلامتی ہو
آپ سب کو میری جانب سے خیر مبارک ۔ امید ہے سب خیر خیریت سے ہوں گے ۔ میں کچھ مسائل کی وجہ سے محفل پر نہ آ سکا ۔ بلڈ ٹیسٹ کروایا تو معلوم ہوا کہ کولیسٹرل 268 ہو گیا ہے جو عام طور پر 200 کے نیچے ہونا چاہیے ۔ بس میں ڈائٹ پر بھی تھا اور امی جان نے مجھے سختی سے کمپیوٹر اور ٹی وی کے پاس جانے سے روک دیا ۔ اور جاگنگ کرنے اور فٹ بال کھیلنے اور ہر وقت ایکٹیو رہنے کو کہا ۔ بس اسی لیے میں نے پی سی کو کچھ دنوں سے خیر باد کہا ہوا ہے اور میں ڈائٹنگ اور ورزش کی جانب راغب ہوں ۔ ڈاکٹر نے خبر دار کیا ہے کہ اگر ایسی حالت رہی تو آپ کوخاموش ہارٹ اٹیک آئے گا ۔
اور دوسری طرف امی جان کا بھی کولسٹرول 240 ہے اور ای سی جی کے مطابق امی جان ایک خاموش ہارٹ اٹیک سے گزر بھی چکی ہیں ۔