محمد حفیظ الرحمٰن
محفلین
ہمارا پیارا سا اسکول
محمد حفیظ الرحمٰن
جس میں مہکیں علم کی کلیاں، مہکیں علم کے پھول
ایسا ہے اِک باغ ہمارا پیارا سا اسکول
اس کی عمارت ہے تعمیر کا اِک عمدہ شہکار
اپنی آپ مثال ہے یہ اور خود اپنا معیار
یہاں اُگے ہیں علم کے پیپل، برگد اور دیودار
علم کے سائے پھیلانے میں ہوگی نہ کوئی بھول

مستقبل کے خوابوں کو ملتی ہے یہاں تعبیر
علم کی بنیادوں پر جن کی ہوتی ہے تعمیر
اس کے آئینے میں نظر آتی ہے وہ تصویر
جِس کو دھندلا کر نہ سکے گی ہرگِز وقت کی دھول

جب تعلیم مکمل کرکے نکلیں آخر کار
یاد ہمیں آئیں گے کیا کیا اس کے در و دیوار
علم کا پرچم تھام کے ہرسو پھیلائیں گے پیار
یہی ہے یارو عزم ہمارا، یہی ہے اپنا اُصول

اس کی شان بڑھائیں گے ہم جو ہے ہماری شان
یہ پہچان ہماری ہوگا، ہم اس کی پہچان
اس کو بھلا پائیں گے کبھی ہم اس کا نہیں امکان
بات یہ اِک چھوٹی سی ہے، ہم دیں گے نہ ہرگز طول