ہماری بے حسی ہم کو کہاں تک لے کے جائے گی---برائے اصلاح

الف عین
عظیم
خلیل الرحمن
-----------
مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن
------------
ہماری بے حسی ہم کو کہاں تک لے کے جائے گی
ستم سہتے رہے یوں ہی تو دنیا سر کو آئے گی
-------------------------
جیو دنیا میں عزّت سے مگر ڈرنا فقط رب سے
کرو کوشش جو اُٹھنے کی تمہیں دنیا جھکائے گی
-------------
کسی پر رحم کھانے کی زمانے کو نہیں عادت
تری تکلیف پر دنیا سبھی خوشیاں منائے گی
--------------
یہاں ہر چیز بِکتی ہے خریدو جو بھی چاہو تم
کسی پر ظلم کرنا ہو تو دنیا ساتھ جائے گی
--------------یا
خریدو ان کو پیسوں سے کسی پر ظلم ڈھائے گی
---------------
ابھی یہ ساتھ تھے تیرے ، ابھی تیرے مخالف ہیں
یہ دنیا بے مروّت ہے کسی کی بن نہ پائے گی
-------------
یہ قبروں کے مجاور ہیں قدر ہو گی نہ زندوں کی
ترے یہ بعد مرنے کے لحد تیری سجائے گی
---------------
تواہم کے بھی رسیا ہیں خدا کو ماننے والے
----------یا
یقیں مُحکم نہیں رب پر تواہم کی پرستش ہے
یہ پیروں کی غلط باتیں بھی دنیا مان جائے گی
------------------یا
لغو باتیں فقیروں کی دنیا مان جائے گی
------------------
اگر دنیا کی چاہت ہے خدا کو چھوڑ دو ارشد
تبھی اپنا یہ سمجھے گی ، تجھے اپنا بنائے گی
------------------
 
میرا آپ کو مشورہ ہے کہ پہلے ایک غزل مکمل کیا کریں پھر دوسری غزل کی طرف جایا کریں۔۔۔ اگر اس دوران کوئی خیال آتا بھی ہے تو اسے لکھ دیا کریں۔۔۔
میں نے نوٹ کیا ہے کہ آپ تقریبا غزلیں ادھوری ہیں۔۔۔
سر الف عین اس بارے کیا کہتے ہیں؟؟؟
 
بھائی میرے میں بڈھا آدمی ہوں۔۔ اللہ اللہ کرتا ہوں اور لکھتا ہوں اور تو کچھ کرنے کو ہے نہیں۔ گرمیوں میں بیک یارڈ میں سبزیاں تھیں اب وہ بھی ختم ہو گئی ہیں۔کیونکہ یہاں سردی شروع ہو گئی ہےاور زمین فریز ہو جاتی ہے۔آپ یہ بھی چھیننا چاہتے ہیں ۔ غصّہ نہ کرنا۔ چھوٹے بھائی ہو۔
 
بھائی میرے میں بڈھا آدمی ہوں۔۔ اللہ اللہ کرتا ہوں اور لکھتا ہوں اور تو کچھ کرنے کو ہے نہیں۔ گرمیوں میں بیک یارڈ میں سبزیاں تھیں اب وہ بھی ختم ہو گئی ہیں۔کیونہ یہاں سردی شروع ہو گئی ہےاور زمین فریز ہو جاتی ہے۔آپ یہ بھی چھیننا چاہتے ہیں ۔ غصّہ نہ کرنا۔ چھوٹے بھائی ہو۔
نہیں نہیں ایسی کوئی بات نہیں۔۔۔ ناراض مت ہوں۔۔۔
 
رات کے 2 بجے ہیں ۔ طوفان کی آوازوں سے نیند اکھڑ گئی تو کمپیوٹر پر آ گیا ۔واپس سونے جا رہا ہوں ۔کل ملاقات ہو گی
 
الف عین

لائبریرین
یی بات تو میں خود بھی لکھ چکا ہوں کہ یہ ساری غزلیں اب بھی ایسی ہی ہیں جنہیں بس قابل قبول کہا جا سکتا ہے۔ کہیں خیال کی ندرت دور دور تک دکھائی نہیں دیتی۔ میرا مشورہ یہی ہے کہ روزانہ تازہ غزل نہ کہیں اور وقت مشق کرنے میں گزاریں۔ اب تک شاید سو غزلیں تو ہو گئی ہوں گی آپ کی، ان کو ہی دیکھتے رہیں۔
وقت گزاری کے لیے میں ایک ہوم ورک دے دوں، عرصے سے سوچ رہا ہوں کہ اصلاح سخن فورم میں یہاں جتنا مکمل کلام پیش کیا گیا ہے اور جس پر با قاعدہ میں نے (یَا دوسروں نے بھی) اصلاح کی ہے، ان سب کو کمپائل کر کے ایک کتاب ترتیب دی جا سکتی ہے۔ اس سے آپ کو یہ فائدہ بھی ہو گا کہ آپ بھی سمجھ سکیں گے کہ کسی شعر میں کیا کمی تھی اور اسے دور کرنے کی کیا کوشش کی گئی ہے۔ الفاظ کا درست استعمال بھی غور کرنے کے قابل ہے۔ مثلاً اسی غزل میں
لغو باتیں فقیروں کی دنیا مان جائے گی
نہ جانے آپ لغو لفظ کس طرح استعمال کر رہے ہیں اور کیسے تقطیع کر رہے ہیں
یہ لفظ ل پر زبر، غ اور و دونوں ساکن کے فعل کے وزن پر ہے۔ اگر غ کو مکسور بھی سمجھ کر اور مفا کی طرح برتا جائے تب بھی تقطیع غلط ہوتی ہے
تو اس قسم کی گفتگو سے کچھ علم میں اضافہ ہو گا، اور وقت بھی گزر جائے گا!
 
بہت اچھا اقدام ہے سر۔۔۔ یہ ضرور کریں۔۔۔ ہمیں اور ہم جیسے دوسرے مبتدیوں کو اس سے بہت فائدہ پہنچے گا۔۔۔
علم عروض میں میں کافی حد تک بہتر ہوں۔۔۔ بنیادی اصولوں اور بحروں سے واقف ہوں۔۔۔ لیکن ان الفاظ میں جن میں اخفا ناگوار ہو وہاں میں مار کھا جاتا ہوں۔۔۔
تو ایسے الفاظ کی بھی لسٹ بنائی جائے جن بھی حرف علت گرانا درست نہیں اور ساتھ وجوہات بھی بیان کی جائیں یا کوئی اصول ہے انکے متعلق تو وہ بھی۔۔۔
 
Top