تعارف ہماری حاضری بھی لگا دیں

سندس صغیر

محفلین
میرا نام سندس صغٰر ہے۔ میں سیکنڈ ائیر کی طالبا ہوں آپ سب کو مجھ سے مل کر بہت خوشی ہوگئی کیونکہ میں ہوں ہی ایسی ، جومجھ سے ملتا ہے ہمیشہ یاد رکھتا ہے۔میں خود بھی خوش رہتی ہوں اور دوسرو؎ں کو بھی خوش رکھتی ہوں یاد رہے کہ میں بھی بنتِ شبیر کی فیملی سے تعلق رکھتی ہوں چلئے اب ایک اچھی سی مسکراہٹ کے ستھ مجھے بھی اپنی اس پیاری سی فیملی میں شامل کریں۔
بلکہ آپ نے کیا شامل کرنا ہے اب تو یہ ہماری اپنی فیملی ہے۔ کیونکہ میری بڑی بہن بنت صغیر ، طارم نایاب، بھابھی جی، خرم بھائی اور بنت شبیر تو پہلے سے ہی یہاں موجود ہیں۔
میں اور بنت شبیر بہت اچھی دوست اور کزن ہیں ہماری پوری فیملی میں کبھی ہم دونوں کا نام الگ نہیں ہوا۔ہم ایک ساتھ کالج جاتے ہیں۔ جب ہم دونوں ساتھ ہوتی ہیں پھر تو سب توبہ کرتے ہیں۔ کیونکہ ہمارا کام نہ صرف پڑھنا لکھنا ہے بلکہ ٹیچروں کو بھی پڑھانا اور تنگ کرنا بھی ہماری فطرت میں شامل ہے
آپ سے رابطہ رہے گا اگر وقت ملتا رہا تو۔ فی الحال آپ میرے لیے اور بنت شبیر کے لیے خاص دعا کریں کہ ہم پیپر میں اچھے نمبر سے پاس ہو جائیں آمین
 

شوکت پرویز

محفلین
خوش آمدید سندس صغیر بہن!
جب ہم دونوں ساتھ ہوتی ہیں پھر تو سب توبہ کرتے ہیں۔ کیونکہ ہمارا کام نہ صرف پڑھنا لکھنا ہے بلکہ ٹیچروں کو بھی پڑھانا اور تنگ کرنا بھی ہماری فطرت میں شامل ہے
جی آپ نے تو ہمیں ڈرا دیا۔ چلئے آپ ایسا کریں کہ دونوں کزن الگ الگ وقت پر فورم پر آیا کریں، ورنہ فورم کہ "سیمیلی" کارٹونز میں ایک اور کارٹون "توبہ کرتے ہؤے بنانا پڑے گا۔ :)

فی الحال آپ میرے لیے اور بنت شبیر کے لیے خاص دعا کریں کہ ہم پیپر میں اچھے نمبر سے پاس ہو جائیں آمین
جی ضرور، اللہ آپ دونوں کزن کو (اور ہمارے تمام دیگر بھائی بہنوں کو) پڑھائی میں محنت کرنے کی توفیق دے اور انہیں اچّھے نمبرات سے کامیاب کرے، آمین!!
شکریہ
 

بنت شبیر

محفلین
خوش آمدید سندس صغیر بہن!

جی آپ نے تو ہمیں ڈرا دیا۔ چلئے آپ ایسا کریں کہ دونوں کزن الگ الگ وقت پر فورم پر آیا کریں، ورنہ فورم کہ "سیمیلی" کارٹونز میں ایک اور کارٹون "توبہ کرتے ہؤے بنانا پڑے گا۔ :)


جی ضرور، اللہ آپ دونوں کزن کو (اور ہمارے تمام دیگر بھائی بہنوں کو) پڑھائی میں محنت کرنے کی توفیق دے اور انہیں اچّھے نمبرات سے کامیاب کرے، آمین!!
شکریہ
ہم الگ الگ نہیں آ سکتے
آپ لوگ کارٹون بنانے کی تیاری کریں
 

سندس صغیر

محفلین
خوش آمدید سندس صغیر بہن!

جی آپ نے تو ہمیں ڈرا دیا۔ چلئے آپ ایسا کریں کہ دونوں کزن الگ الگ وقت پر فورم پر آیا کریں، ورنہ فورم کہ "سیمیلی" کارٹونز میں ایک اور کارٹون "توبہ کرتے ہؤے بنانا پڑے گا۔ :)


جی ضرور، اللہ آپ دونوں کزن کو (اور ہمارے تمام دیگر بھائی بہنوں کو) پڑھائی میں محنت کرنے کی توفیق دے اور انہیں اچّھے نمبرات سے کامیاب کرے، آمین!!
شکریہ
میرا خیال ہے بنت شبیر نے ٹھیک جواب دیا ہے:p
 

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید۔

میں سوچ رہا ہوں نور سحر، عبد الاحد اور وہ کیا نام ہے بڑے والے کا، وہ سب بھی آ جائیں تو پھر ایک ہی دفعہ تم سبکی دعوت کر دوں۔
 

شوکت پرویز

محفلین

شمشاد

لائبریرین
آنسوؤں والے آئیکون سے کام نہیں چلے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کو اپنے کیے پر توبہ بھی کرنی ہے۔ استادوں کو تنگ کرنے پر توبہ تو بنتی ہے ناں۔
 
Top