ہمارے دو مہمان

الف عین

لائبریرین
یہاں حیدر آباد میں ایک مہمان آ چکے ہیں اور ایک اگلے ماہ آ رہے ہیں۔ یہاں احباب بھی واقف ہوں گے، اس لئے یہ پوسٹ کر رہا ہوں۔
کل مشہور شاعر اور سہ ماہی ’ذہنِ جدید‘ کے مدیر زبیر رضوی آ چکے ہیں۔ آج ان سے ملاقات ہوگی کہ کل ان کے فنکشن میں نہیں جا سکا تھا۔ آج مصحف اقبال ترصیفی ساھب کے گھر پر ان کی استقبالیی اعزازی نشست ہے۔ وہاں جا رہا ہوں۔ اور اس طرح شاید آج رات محفل میں نہیں آ سکوں گا۔
دوسری اہم خبر۔
کرلپ کے سرمد حسین ساحب 6 جنوری کو حئدر آباد پہنچ رہے ہیں۔ آٹھ سے بارہ جنوری یہاں انٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی میں کانفرنس میں شریک ہوں گے اور اس سے پہلے سات جنوری کو وہ رحمت یوسف زئی صاحب کی دعوت پر یونیورسٹی آف حیدر آباد میں ان کے مشین ٹرانسلیشن پروجیکٹ کو دیکھیں گے۔ سرمد ساحب سے ای میل خط و کتابت میری ہو چکی ہے، اور اسی کے ذریعے ملنے کا پروگرام بنایا جائے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، بہت شکریہ یہ اطلاعات فراہم کرنے کا۔ ڈاکٹر سرمد سے آپ کی ملاقات کی تفصیل کے ہم منتظر رہیں گے۔
 

الف عین

لائبریرین
سرمد حسین پہنچ چکے ہیں۔ کل ان سے ملاقات طے ہوئ ہے رحمت یسف زئی صاحب کے توسط سے۔ کل میں چھٹی لے رہا ہوں۔ رحمت صاحب کے ساتھ ہی ٹرپل آئ ٹی گیسٹ ہاؤس سے سرمد صاحب اور ان کے ساتھ دو خواتین کو لے کر یونیورسٹی آف حیدر آباد میں جہاں سرمد حسین بھی اپنا پریزینٹیشن دیں گے اور رحمت صاحب کی مشین ٹرانسلیشن ٹیم اپنا۔ خیال رہے کہ رحمت صاحب محض اردو کے لئے شامل ہیں، پورا پروجیکٹ ساری ہندوستانی زبانوںے لئے ہے۔ لنچ بھی یونیورسٹی آف حیدر آباد میں ہوگا۔رات کو ڈنر رحمت صاحب کے گھر میں۔ شاید پورا دن ہی ان کے ساتھ گزرے گا۔
 
اعجاز صاحب مشین ٹرانسلیشن پر تفصیل سے پوچھیے گا اور اس کے متعلق پھر ہمیں بھی تفصیل سے بتائیے گا۔
 

الف عین

لائبریرین
کل تقریباً بارہ گھنٹے ساتھ رہا اور بہت سی باتیں ہوئیں۔ یہاں یونیورسٹی آف حیدر آباد میں جو پروجیکٹ ILMT (Indian languages machine translation) چل رہا ہے، اس میں اب تک کی کارکردگی سے کرلپ کی ٹیم کو روشناس کرایا گیا۔/ شاید کہیں لکھج چکا ہوں کہ یہ ہپروجیکٹ مختلف ماڈیولس پر مختلف مراکز میں کیا جا رہا ہے۔ حیدر آباد میں یونیورسٹی آف حیدر آباد میں شعبہ سنسکرت کی چئیر پرسن امبا کلکرنی اور ریٹائرڈ پروفیسر رحمت یوسف زئی کے تحت ہندی ۔ اردو ترجمے پر یہاں کام ہو رہا ہے۔ اب تک یہ لوگ بی بی سی کی اردو سائٹ سے ورڈ لسٹ بناتے تھے۔ پھر میں نے ہماری اردو ویب والی لسٹ بھی مہیا کر دی تھی۔ اب کرلپ کی فہرست بھی اسلتعمال کریں گے جو حال ہی میں آن لائن دستیاب کر دی گئی ہے۔
سرمد حسین (اور ان کے ساتھ دو خواتین بھی ہیں۔ مدیحہ اعجاز اور نیرہ کرامت( نے کرلپ کے سارے پروجیکٹس کی تفصیل بتائی۔ وہ بھی جو اس وقت پائپ لائن میں ہیں، یا مکمل ہو چکے ہیں لیکن ان کا اجراء نہیں ہوا ہے۔ ٹرانسلیشن کے تو کئی ٹولس آن لائن مہیا ہیں۔ جیسے POS Tagger اور Morph Analyser۔ یہ سب چیزیں تو ہمارے اوپر سے نکل گئیں کہ ہم تو یوزر اینڈ کی مائندگی کرتے ہیں اس معاملے میں۔
سب سے دلچسپ اور اہم پیشکش کرلپ کی طرف سے :
//او سی آر۔ جو کافی درست کام کرتا ہے!!!
// نستعلیق اشعار جسٹیفکیشن انجن۔ جو کشش پیدا کر کے اشعار کو جسٹیفائ کر دیتا ہے۔ یہ ورڈ اور اوپن آفس کے پلگ ان کے طور پر دستیاب ہوگا۔
// اس پلگ ان کو محض نئے نفیس نستعلیق فانٹ کے ساتھ کام کیا جا سکے گا جس میں کشش کی مکمل سپورٹ ہے۔ شاید کہیں عارف کریم نے پوچھا تھا کہ کشش کس طرح ممکن ہے۔
// ایک سارٹنگ انجن۔ جو اردو کے حروف تہجی کے مطابق متن کو سارٹ کر سکتا ہے، اس طرح کہ بھ ب کے بعد آئے، اور ٹ ۔۔ ت کے بعد۔ فی الحال عربی رولس کے مطابق سارٹنگ ہوتی ہے، اور غیر عربی حروف ٹ ڈ آخر میں رکھ دئے جاتے ہیں۔
 

دوست

محفلین
سبحان اللہ
میرے اردو Corpus پر کام کرنے کی راہیں رب کریم ہموار کررہا ہے۔ پارٹس آف سپیچ ٹیگر ایک ٹیگر سافٹویر ہے جو تمام الفاظ کو ان کے گرامری گروہ میں بانٹ دیتا ہے۔ یعنی اسم، فعل، صفت، حرف جار وغیرہ وغیرہ۔ مارفیم اینلائزر لفظ کا تجزیہ کرکے اس کی اصل شکل بارے بتاتا ہے ۔ جیسے "مروایا" مارنا کی ایک شکل ہے۔۔
 
Top