ہمارے شاہ فیصل کے پکوڑے اگر آپ نے ابھی تک نہیں کھائے

ہمارے شاہ فیصل کراچی پونے تین کے پکوڑے اگر آپ نے ابھی تک نہیں کھائے۔ تو ایک بارضرور کھا کر دیکھیں پتا نہیں کیا ڈالتا ہے پکوڑوں میں کے جب بھی پکوڑے لینے جاو گھنٹہ گھنٹہ انتظار کرنا پڑتا ہے لیکن لذیذ ہوتے ہیں اور ایک ایسی خوشبو آتی ہے جو دوسرے پکوڑے والوں کے پکوڑوں میں نہیں آتی اور ایک بات اگر آپ جائیں تو جمعہ کے دن نہیں جانا چھٹی ہوتی ہے ۔
 
وجی

لائبریرین

پونے تین یہ کس طرف پڑے گا بھائی
 
پونے تین یہ کس طرف پڑے گا بھائی
آپ شاہ فیصل 3 نمبر چورنگی پرآکر کسی سے بھی پوچھ لیں کے پکوڑے والا جو یہاں کا مشہور ہے وہ کہاں ہے کسی دوکان والے سے پوچھنا وہ ٹھیلا لگاتا ہے اور اُس ٹھیلے کے پیچھے جو کتابوں کی دوکان ہے وہ بھی اُس کی ہی ہے یہ ایک نشانی بھی ہے ۔
 
میں ہر بار اس کے ٹھیلے پر انتہائی رش دیکھ کر عزم کرتا کہ اس بار تو ضرور چیک کر کے رہوں گا۔ لیکن ناکام ہی رہا۔ لیکن شادی کے بعد ایک بار بیگم نے پکوڑے کے ٹھیلے پر جب یہ رش دیکھ لیا تو انکار ممکن نہ رہا، اور بالآخر خرید ہی لیے۔ اور اب حال یہ ہے کہ ہر چند دنوں بعد اس کے پاس ضرور جانا پڑتا ہے۔
 
ہم نے دیکھا ہے وہ پکوڑے والا۔ رش ہونے کی وجہ سے ہمت ہی نہیں پڑی۔ بہت زیادہ سیل ہوتی ہے اس کی۔

میری بچیوں کا امتحانی مرکز رہا ہے وہاں کا علامہ اقبال گرلز کالج
 
ہم نے دیکھا ہے وہ پکوڑے والا۔ رش ہونے کی وجہ سے ہمت ہی نہیں پڑی۔ بہت زیادہ سیل ہوتی ہے اس کی۔

میری بچیوں کا امتحانی مرکز رہا ہے وہاں کا علامہ اقبال گرلز کالج
خالد محمود صاحب میرے پاس موبائل کیمرے والا نہیں ہے اگر آپ کبھی وہ پکوڑے لائیں تو یہاں کے ناظرین کو بھی اُن پکوڑوں کا نظارہ ضرور کروانا ۔
 
Top