ہمارے معاشرتی آداب اور مسائل ۔۔۔مسئلہ 2۔ راستے کے آداب و قوانین

سید عاطف علی

لائبریرین
معاشرتی مسائل کے تجزیئے والے دھاگے میں پہلے مسئلے پر مفصل رائے زنی ہوئی اور وقت کے ضیاع اور پابندی کے نقصانات پر بحث ہوئی ۔
اس سلسلے کے دوسرے نمبر کے مسئلے یعنی راستے کے آداب پر گفتگو کی جائے گی ۔ ہمارے معاشرے کا ایک اہم اور نمایاں چہرہ ہمارے شہر ، قصبے اور کے راستوں پر مشتمل ہوتا ہے ۔ہمارے گھروں محلوں اوور کام کاج کی جگہوں کے درمیان ہم لامحالہ نقل و حمل کے ذرائع پر انحصار کرتے ہیں ۔ اگر چہ محفوط اور آرام دہ راستے فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے تاہم ہمیں ملک کے شہری ہونے کی حیثیت سے آداب و قوانین کی پابندی ہمارے لیے بھی ازحد ضروری ہے ۔
اس سلسلے میں ٹرانسپورٹ کے نظام میں خرابیوں کے تجزیئے اور حل سے تجاویز سے متعلق اس دھاگے میں اظہار خیال کیا جائے گا۔
میری خواہش اور محفلین سے درخواست ہو گی کہ اس دھاگے میں شہری سڑکوں اور راستوں میں ٹریفک کے آداب اور قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھی بھرپور اظہار خیال کیا جائے ۔اور ان راستوں کے لیے تجاویز پیش کی جائیں ۔
 
Top