خیر آمدید!
جناب آپ پوچھیں جو پوچھنا چاہتے ہیں۔ ہم چھوٹے تھے تو ایک بار والدہ نے پوچھا کہ آج کیا کھانا ہے؟ تو ہمارے بڑے بھائی نے کہا مثلا ؟ مراد تھی کہ کیا کیا ہے جس میں سے بتائیں۔ امی نے چھوٹے بھائی سے پوچھا جو کہ غالبا پانچ چھ سال کا تھا' تو اس نے بھی کہا "مثلا کھانا ہے" امی نے کہا وہ کیا ہوتا ہے تو کہنے لگا جو بڑے بھائی نے کھانے کیلئے کہا ہے۔ اسے کافی سمجھایا کہ یہ کسی چیز کا نام نہیں ہے' لیکن وہ سمجھا شائد مجھے کھلانا نہیں چاہتے تو ضد کرنے لگا۔
بہرحال آپ اگر بتا دیں کہ آپ کی کچھ سے کیا مراد ہے تو میں بے شک جتنا ضروری ہو گا عرض کر دوں گا۔