راحیل فاروق
محفلین
ہمہ تن گوش ہوں ہمہ تن گوش
دوست خاموش ہے بہت خاموش
کوئے جانانہ تھا کہ ویرانہ
تھا مجھے ہوش؟ کیوں نہ تھا مجھے ہوش؟
ہاں ظلوم و جہول ہوں یا رب
دوش کس کا ہے؟ بول کس کا ہے دوش؟
کون ہے؟ جی فقیر! ہائے نہیں
کیا خور و نوش؟ کیا فقط خور و نوش؟
سینہ میدانِ جنگ ہے کس کا
دم زرہ پوش ہے نہ غم زرہ پوش
پھر کوئی درد ہے بلا کا درد
شعر میں جوش ہے غضب کا جوش
مند گئی آنکھ مند گئی راحیلؔ
کوئی آغوش ہے کوئی آغوش
راحیلؔ فاروق
۷ فروری ۲۰۱۷ء
دوست خاموش ہے بہت خاموش
کوئے جانانہ تھا کہ ویرانہ
تھا مجھے ہوش؟ کیوں نہ تھا مجھے ہوش؟
ہاں ظلوم و جہول ہوں یا رب
دوش کس کا ہے؟ بول کس کا ہے دوش؟
کون ہے؟ جی فقیر! ہائے نہیں
کیا خور و نوش؟ کیا فقط خور و نوش؟
سینہ میدانِ جنگ ہے کس کا
دم زرہ پوش ہے نہ غم زرہ پوش
پھر کوئی درد ہے بلا کا درد
شعر میں جوش ہے غضب کا جوش
مند گئی آنکھ مند گئی راحیلؔ
کوئی آغوش ہے کوئی آغوش
راحیلؔ فاروق
۷ فروری ۲۰۱۷ء