بہت سے دن تیر اندازی کی مشق نہیں کی گئی ۔۔۔ ۔
اس لیئے آپ سب یقینا کافی سست ہوگئے ہوں گے۔۔۔
اسی سستی کو بھگانے کے لیئے ایک بار پھر تیر اندازی کا یہ مقابلہ رکھا گیا ہے
تاکہ یہ اندازہ ہوسکے کہ آپ سب کی مہارت کہاں تک پہنچی ۔۔۔
اس بار کی شخصیت ہیں بابائے ریٹنگ اور محسن محفل ۔۔۔
جس طرح بابائے ریٹنگ اپنی سخاوت دکھاتے ہیں اسی طرح تیر اندازی کی اس مشق میں
آپ سب نے اپنی محنت اور مہارت دکھانی ہے۔۔۔ ۔!
ابتدا۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔2013-4-11۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔اختتام۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔2013-4-16
تیر اندازی کی اس مقابلے کی شخصیت ہیں محسن وقار علی بھیا۔۔!
میری پسندیدہ شخصیت
- قائداعظم محمد علی جناح
- قائد ملت لیاقت علی خان
- قائد عوام ذولفقار علی بھٹو
- ابراہم لنکن
میری پسندیدہ ڈش
- پلاؤ
- مونگ کی دال
- چکن قورمہ
- ثوبت
میرا پسندیدہ لباس
- شلوار کرتا
- بلیو جینز اور شرٹ
- شلوار قمیض
- ٹراؤزرز اور ٹی شرٹ
میں کب سے کمپیوٹر استعمال کر رہا ہوں
- 1998
- 2002
- 2007
- 2010
کرکٹ کے علاوہ میرا پسندیدہ کھیل
- موٹو جی پی
- فارمولا ون
- لان ٹینس
- فیلڈ ہاکی
میرا پسندیدہ کرکٹر
- سعید انور
- راہول ڈریوڈ
- مائیکل ہسی
- کمار سنگاکارا
میرا پسندیدہ کھلاڑی(کرکٹ کے علاوہ)
- پیٹ سمپراس
- کیسی سٹونر
- محمد علی
- شہباز سینئیر
میرا پسندیدہ گلوکار اور گلوکارہ
- سونو نگم اور شیریا گھوشال
- محمد رفیع اور لتا منگیشکر
- ادت نرائن اور الکا یاگنک
- ایلوس پریسلی اور سلین ڈیان
پسندیدہ غزل گانے کی صورت میں
- انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو(امانت علی خان)
- جب سے تو نے مجھے دیوانہ بنا رکھا ہے(عابدہ پروین)
- چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہے(غلام علی)
- اے جزبہ دل گر میں چاہوں(نیرہ نور)
پسندیدہ ٹی وی سیریز
- دھواں
- پرزن بریک
- ہاؤ آئی میٹ یور مدر
- کرمنل مائنڈز