بھلکڑ
لائبریرین
وسیع و عریض رقبے پر مبنی اس دُنیا میں ایک جنگل ہے۔اس جنگل کو انٹرنیٹ کے نام سے جانا جاتا ہے۔یہ جنگل بھی خاصا لمبا چوڑا وجود رکھتا ہے اور اس میں بہت سارےسود مند پودوں ، درختوں اور پھولوں کے ساتھ ساتھ مختلف جڑی بوٹیا ں اور کانٹے بھی ہیں۔۔لیکن ہم اس جنگل پہ بات نہیں کریں گے بالکہ اس جنگل میں موجود اُس باغ کی بات کریں گے جو کہ اپنے گھنے سایہ دار درختوں، ننھے مُنھے پودوں اور پھولوں کی کثرت کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔۔جہاں اس باغ کے مالیوں کے لئے میرے دل سے دعائیں نکلتی ہیں وہیں وجہ ِوجودِ باغ یعنی اردو کے بانیوں کے لئے بھی بہت سی دعائیں! اب اس باغ کی طرف آتے ہیں اس باغ کا نام اُردو محفل ہےاس باغ میں آنا نہایت ہی باعث مسرت ہے!اس باغ کی ایک اہم بات یہ ہے کہ یہ اپنے اندر ایک عجیب مگر معنی خیز شفقت کا وجود رکھتا ہے ۔مطلب کے اس باغیچے میں محض ایک آدھ بار چہل قدمی کرنے آنے والوں کے لئے بھی اتنی ہی جگہ جتنی اس کے مکینوں کے لئےہے۔
ہاں ! دوستو ہم مکیں ہی تو ہیں اس محفل کے ۔۔ہمارا بوریا بستر یہیں پر ہے لیکن عارضی طور پر کام کے لئے جانا پڑتا ہے اور اکثر جانا پڑتا ہے۔۔۔بعض اوقات تو ہم لوگ کئی کئی دن نہیں آ پاتے ۔۔۔اور جب نہیں آپاتے تو پھر بالکل اسی طرح جیسے تارکین وطن کو وطن کی یاد ستاتی ہے ۔۔ہم بھی اپنے اس مکاں کو بہت یاد کرتے ہیں۔۔
بات کدھر کدھر کی کدھر نکل گئی۔۔۔۔!
جنگل کی مسافت کے دوران ہم بھی اس باغ میں چہل قدمی کرتے آ پہنچے اور پھر یہیں پر ڈیرے جما لئے ۔۔۔اب یہاں کے مکین تو تنگ ہوں گے ہم سے لیکن ہم نہیں جانے کے!ہمیں ابتدائی چند دنوں میں ہی معلوم ہو گیا کہ ہم نئی دُنیا میں آگئے ہیں۔اور یہ علم کے خزانے سے یوں بھری پڑی ہے کہ علم کے پیاسے صدیوں جام پئیں تو بھی ختم نہ ہو ۔
نہ صرف یہاں علم ہے بالکہ معلم بھی ایسے ایسے کہ انسانی عقل دنگ رہ جاوے کہ کوئی بندہ اس قدر بھی مہارت رکھ سکتا ہے اپنے فن میں ! جی ہاں ! علم سے بڑھ کر شاید ہی کسی فن کا وجود ہو!
یہ دُنیا نہ صرف علم کی دولت سمیٹے ہوئے ہے بالکہ دوسرے بھی کئی خزانوں سے مالا مال ہے!سب سے بڑھ کر یہ کہ یہاں پیار کرنے والے بہت سے پیارے لوگ موجود ہیں۔! جیسے ایک انسان دُنیا میں آتا ہے تو اُس کا خیر مقدم کیا جاتا ہے!اُسے پروان چڑھانے کے لئے ادھر ادھر سے سبھی لوگ مدد کرتے ہیں۔۔۔۔بالک عین اسی طرح ۔۔اس دُنیا میں بھی آپ کا ایسا شاندار استقبال ہوگا آپ کبھی نہیں بھولیں گے۔۔۔۔ہاں ! یہ فرق ہے ادھر باشعور انسان آتا ہے یعنی اُسے تب تک باتیں یاد رکھنے میں اور اچھا بُرا پرکھنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔۔!لیکن پھر بھی دوسرے محفلین و منتظمین آپ کی بطریق احسن رہنمائی کرتے ہیں!
ہم بھی یہاں آئے ۔۔۔انتہائی جاندا ر اور شاندار طریقے سے ہمیں خوش آمدید کہا گیا! اور پھر آہستہ آہستہ ایسے مانوس ہوئے کہ شاید ہی کوئی دن ایسا گزرتا ہو کہ ہم محفل پر حاضری نہ دیتے ہوں!
رفتہ رفتہ گھل مل جانے کے بعد آپ کو کبھی یہ معلوم نہ پڑے گا کہ شاید اس سے باہر بھی ایک دُنیا ہے۔۔۔۔پہلے تو میں بھی حیراں ہوا کہ ایسے ایسے!شعرا و نثر نگار موجود ہیں ! اور ہم یونہی غافل پڑے رہے!لیکن اب یہ احساس ختم ہوتا جارہا ہے کہ سبھی لوگوں نےخاکسار کو اس کی اوقات سے زیادہ عزت دی ہے!بس اسی محبت کی دین ہے کہ مجھ جیسا گنوار بھی دو چار حروف جوڑ لیتا ہے! اور آج بھی سبھی لوگوں کے اسی پیار کی خاطر یہ ادنیٰ سی کوشش کر رہا ہوں!
(جاری ہے)