الف عین
محمد عبدالرؤوف
سید عاطف علی
یاسر شاہ
عظیم
------------
ہم تو بدنام ہوئے تم سے محبّت کر کے
کیا ملا ہم کو زمانے سے عداوت کر کے
-----------
اپنے دیدار کی دولت تو عنایت کر دو
در پہ آئے ہیں ترے لمبی مسافت کر کے
-----------------
ہے نگاہوں میں تمہاری یہ ہماری وقعت
ہم کو دتکار دیا تم نے ملامت کر کے
------
یہ جفائیں ہیں تمہاری ہوں مبارک تم کو
تم کو ناراض کیا ہم نے شکایت کر کے
--------
ہم سمجھتے تھے تمہیں ہم سے محبّت ہو گی
کیا ملا تم کو بھلا ہم سے شرارت کر کے
-------------
مال و دولت کی محبّت کو ہے چھوڑا ہم نے
دل کا پایا ہے سکوں ہم نے قناعت کر کے
------------
اے خدا تیری عقیدت ہے ہمارے دل میں
نام لیتے ہیں ترا ہم تو طہارت کر کے
--------
ان لٹیروں سے چھڑانا ہے وطن کو ہم نے
چھین لیں گے یہ حکومت بھی سیاست کر کے
---------یا
ہم چھڑائیں گے حکومت بھی سیاست کر کے
----------
دل میں ارشد کے ترا پیار ہے راسخ اتنا
چین آتا ہے اسے تجھ سے ہی سنگت کر کے
--------یا
مقطع ثانی
---------
تم سمجھتے ہو انہیں تم سے ہے الفت ارشد
غم اٹھائے ہیں فقط تم نے حماقت کر کے
---------
 

الف عین

لائبریرین
الف عین
محمد عبدالرؤوف
سید عاطف علی
یاسر شاہ
عظیم
------------
ہم تو بدنام ہوئے تم سے محبّت کر کے
کیا ملا ہم کو زمانے سے عداوت کر کے
-----------
دو لختی تو ہے، مگر مطلع میں شاید چل جائے

اپنے دیدار کی دولت تو عنایت کر دو
در پہ آئے ہیں ترے لمبی مسافت کر کے
شتر گربہ

-----------------
ہے نگاہوں میں تمہاری یہ ہماری وقعت
ہم کو دتکار دیا تم نے ملامت کر کے
------
دھتکار درست لفظ ہوتا ہے
پہلے مصرع میں بھی بس یہی لا سکو تو بہتر ہو جائے گا
یہ جفائیں ہیں تمہاری ہوں مبارک تم کو
تم کو ناراض کیا ہم نے شکایت کر کے
--------
درست
ہم سمجھتے تھے تمہیں ہم سے محبّت ہو گی
کیا ملا تم کو بھلا ہم سے شرارت کر کے
-------------
درست
مال و دولت کی محبّت کو ہے چھوڑا ہم نے
دل کا پایا ہے سکوں ہم نے قناعت کر کے
------------
ہے چھوڑا.. اچھا بیانیہ نہیں
دوسرا مصرع بھی
پا لیا دل کا سکوں.... بہتر ہو گا
اے خدا تیری عقیدت ہے ہمارے دل میں
نام لیتے ہیں ترا ہم تو طہارت کر کے
--------
طہارت عموماً استنجے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، اس لئے اس سے اجتناب بہتر ہے
ان لٹیروں سے چھڑانا ہے وطن کو ہم نے
چھین لیں گے یہ حکومت بھی سیاست کر کے
---------یا
ہم چھڑائیں گے حکومت بھی سیاست کر کے
----------
ہم نے چھڑانا ہے، پنجابی انداز بیان ہے، اردو میں ہم کو چھڑانا کہا جاتا ہے، لیکن "وطن کو ہم کو" بھی رواں نہیں لگتا، اس لئے کچھ اور کہیں، پہلا متبادل بہتر ہے
دل میں ارشد کے ترا پیار ہے راسخ اتنا
چین آتا ہے اسے تجھ سے ہی سنگت کر کے
--------یا
مقطع ثانی
---------
تم سمجھتے ہو انہیں تم سے ہے الفت ارشد
غم اٹھائے ہیں فقط تم نے حماقت کر کے
---------
مقطع دونوں پسند نہیں آئے
سنگت موسیقی کی اصطلاح ہے، یہاں محض ساتھ کے مفہوم میں غلط ہے
دوسرے مقطع میں حماقت کاقافیہ اچھا نہیں لگتا

یہ کل سے ہی شروع کر رکھی تھی، مگر مکمل نہیں کر سکا، اب آج پوسٹ کر رہا ہوں
 
الف عین
(اصلاح)
اپنے دیدار کی دولت سے نوازو ان کو
پاس آئے جو تمہارے ہیں مسافت کر کے
---------
یہ نگاہوں میں تمہاری ہے ہماری وقعت
ہم کو دھتکار دیا تم نے ملامت کر کے
---------
مال و دولت کی محبّت کو نکالا دل سے
پا لیا دل کا سکوں ہم نے قناعت کر کے
-----------
اے خدا دل میں ہمارے ہے عقیدت تیری
روح پاتی ہے سکوں تیری عبادت کر کے
--------------
ہو گئے آج لٹیرے ہیں وطن پر قابض
ہم چھڑائیں گے حکومت کو سیاست کر کے
-----یا
ہم نکالیں گے حکومت سے سیاست کر کے
-------------یا
ہو گئے آج حکومت پہ لٹیرے قابض
ہم نکالیں گے انہیں پر سے سیاست کر کے
-----------
تجھ سے میں نے تو نبھائی ہے محبّت ارشد
---------یا
میں نے وعدے کو نبھایا ہے ہمیشہ ارشد
دل ہے آباد مرا تجھ سے محبّت کر کے
--------
 

الف عین

لائبریرین
الف عین
(اصلاح)
اپنے دیدار کی دولت سے نوازو ان کو
پاس آئے جو تمہارے ہیں مسافت کر کے
---------
پاس آئے جو تمہارے... اچھا روان بیانیہ نہیں لگ رہا
یہ نگاہوں میں تمہاری ہے ہماری وقعت
ہم کو دھتکار دیا تم نے ملامت کر کے
---------
درست
مال و دولت کی محبّت کو نکالا دل سے
پا لیا دل کا سکوں ہم نے قناعت کر کے
-----------
درست
اے خدا دل میں ہمارے ہے عقیدت تیری
روح پاتی ہے سکوں تیری عبادت کر کے
--------------
درست
ہو گئے آج لٹیرے ہیں وطن پر قابض
ہم چھڑائیں گے حکومت کو سیاست کر کے
-----یا
ہم نکالیں گے حکومت سے سیاست کر کے
-------------یا
ہو گئے آج حکومت پہ لٹیرے قابض
ہم نکالیں گے انہیں پر سے سیاست کر کے
-----------
آخری متبادل تو سمجھ نہیں سکا، پہلا متبادل ہی بہتر ہے
تجھ سے میں نے تو نبھائی ہے محبّت ارشد
---------یا
میں نے وعدے کو نبھایا ہے ہمیشہ ارشد
دل ہے آباد مرا تجھ سے محبّت کر کے
--------
پہلے متبادل کے ساتھ درست
 
Top