ہم خود ہی ہو گئے ہیں خاموش میمؔ صاحب

میم الف

محفلین
کیا دیجیے کسی کو اب دوش میمؔ صاحب
ہم خود ہی ہو گئے ہیں خاموش میمؔ صاحب

جب سے مقامِ اشیاء جانا گیا ہے تب سے
ہم مرتبہ ہیں تاج اور پاپوش میمؔ صاحب

رفتار کیا کرو گے بیدار گر نہیں ہو
کچھوے سے ہار بیٹھا خرگوش میمؔ صاحب

اِس لمحے میں کہیں مَیں بے ہوش تو نہیں ہوں؟
اِس بات کا ہی رکھنا تم ہوش میمؔ صاحب

آئے گا ہاتھ مطلب بعد از ہزار کوشش
کیوں ہو گئے ابھی سے کم کوش میمؔ صاحب؟

پنکھ اور کچھ پسارو آکاش کو سدھارو
اب چھوڑ دو زمیں کی آغوش میمؔ صاحب

شعر و سخن پہ پھر سے مائل ہوئے ہو لیکن
پہلے سا اب کہاں ہے وہ جوش میمؔ صاحب​
 
مدیر کی آخری تدوین:

یاسر شاہ

محفلین
السلام علیکم منیب خوب غزل ہے -ما شاء الله

رفتار کیا کرو گے بیدار گر نہیں ہو
کچھوے سے ہار بیٹھا خرگوش میمؔ صاحب

آئے گا ہاتھ مطلب بعد از ہزار کوشش
کیوں ہو گئے ابھی سے کم کوش میمؔ صاحب؟

پنکھ اور کچھ پسارو آکاش کو سدھارو
اب چھوڑ دو زمیں کی آغوش میمؔ صاحب

بہت خوب -

میم صاحب میں مِیم کچھ مَیم لگ رہا ہے -ہم اپنے اسکول کی نویں ، دسویں جماعت میں استانی کو مَیم کہتے تھے -
اگرچہ وہ میم صاحبہ تھیں آپ میم صاحب پھر بھی تخلص پہ ایک بار پھر غور کر لینے میں ہرج نہیں -یا ہوسکتا ہے فی الحال تخلص نامانوس سا لگ رہا ہو آئندہ انس پیدا ہو جائے -بس میم کا پہلا حرف مکسور کر دیجیے -
خلیل صاحب کی تجویز بھی اچھی ہے -مصرع میں م کی تکرار سے صوتی تنافر در آیا ہے
لکھتے رہیے شاد و آباد رہیے -
 
وعلیکم السلام - آمین - شکریہ یاسر بھائی :)
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت خوب! منیب بھائی ، اچھے اشعار ہیں ۔ مطلع اچھا ہے!
مقطع سے پہلے والے شعر پر مجھے تردد ہے ۔ آکاش کو سدھارنے کا مطلب تو مرنا یعنی فوت ہونا ہوتا ہے جو یہاں آپ کا مقصود نہیں شاید ۔
 
Top