ہم مانگنے والے نہیں ہیں - قسط نمبر 3

منیب الف

محفلین
شام کے وقت گھنٹی بجی۔
میں نے دروازہ کھولا۔
سامنے ایک ادھیڑ عمر شخص ہاتھوں میں خطاطی کے نمونے اٹھائے کھڑا تھا۔
مجھے دیکھ کر بولا،
:aadab: ”بھائی! میں نے یہ چند نمونے تیار کیے ہیں۔ اگر آپ رکھ لیں تو عنایت ہو گی۔“
میں ان نمونوں کو دیکھ کر حیران رہ گیا :surprised:
ایسے نستعلیق، ایسے نوک پلک سنورے جیسے کسی ماہر خطاط نے ایک عمر کی مشق کے بعد انھیں تیار کیا ہو۔
میں ویسے ہی خطاطی کا دلدادہ ہوں :redheart: لہذا اس شخص کی عزت میرے دل میں بہت بڑھ گئی۔
میں نے کہا،
:a6: ”آپ اپنے فن میں ماہر ہیں۔ آپ کے فن پاروں کو دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔ میں انھیں ابھی لیتا ہوں۔“
یہ کہہ کر میں بٹوے سے پیسے نکالنے اندر آ گیا۔
پیسے نکال ہی رہا تھا کہ مجھے ایک خیال آیا :idontknow2:
”اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ یہ نمونے اس نے خود ہی تیار کیے ہیں؟“
یہ سوچتے ہی میں نے پیسے واپس رکھ دیے اور پیسوں کے بجائے کاغذ قلم لے کر باہر آ گیا۔
میں نے کہا،
”بھائی، آپ پہلے ایک کام کریں۔ یہ کاغذ قلم لیں اور ان نمونوں جیسا کچھ بھی لکھیں تاکہ مجھے اطمینان ہو جائے کہ یہ نمونے آپ ہی کے تیار کردہ ہیں۔“
وہ یہ سن کر پہلے تو چونکا :surprise:
پھر مسکراتے :ohgoon: ہوئے بولا،
”بھائی، میں نے انھیں ہاتھ سے نہیں لکھا، بس خود پرنٹ کیا ہے۔“
میں نے کہا،
”جاؤ بھائی، الماس رقم!
میرے نہیں پاس رقم!“
یہ کہہ کر دروازہ بند کر دیا اور اندر آ گیا :peacesign:
 
آخری تدوین:
چلیے، اس تف سار ہی سہی!
(اتنے مشکل لفظ نہ بولا کیجیے :))
لیکن کس بات نے آپ کو یہ پوچھنے پر مجبور کیا؟
یہ الجھن کسی جملے سے پیدا ہوئی ہے؟
گر بجانب صاحب لڑیء ہذا لفظ ' استفسار ' کو مشکل لفظ قرار دے دیا گیا ہے تو اقدام احسن و دانشمندانہ یہی ہوگا کہ مابدولت اپنے تئیں جائے ایں قدم رنجہ فرمانے کی جراءت رندانہ سے حتی الوسع اجتناب برتیں کہ اسی میں ،بشمول مابدولت ، بہتوں کی بھلائی ہے سید عمران !:):)
 
شاید تنقید ہی سیکهنے کا دوسرا نام ہو شاید تنقید ہی احساس کو پارہ پارہ کرنے شکل ہو شاید تنقید اچها ہے
مگر دیکهنا ہے جس چیز پر لفظ پر غزل پر لکهنے والے کی احساس پر تو شدت دیکهہ کر اجتناب بہتر ہے
 
Top