ہم نے سالگرہ کیسے منائی

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ہم نے سالگرہ کیسے منائی
سب گھر والے کہہ رہے تھے ہم پہلی سالگرہ بہت سج دج سے منائیں گ
8898_4634697115984_227259105_n.jpg
ے۔ لیکن میں اور میری بیگم نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ ہم کوئی اہتمام نہیں کریں گے سالگرہ کے لیے بس سمپل سی سالگرہ کریں گے۔ لیکن ہم نے سالگرہ کے دن کے لیے دو باتیں سوچی ہوئی تھیں۔ ایک بات تو ہم پوری نہیں کر سکے کسی مسئلے کی وجہ سے ، اور وہ بات ہم دونوں کے علاوہ کسی کو پتہ بھی نہیں تھی اس لیے ہمیں کوئی شرمندگی نہیں ہوئی اور دوسری بات یہ کہ جس دن نور سحر پیدا ہوئی تھی اسی دن ہم نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ نور سحر کی سالگرہ کے دن روزہ رکھیں گے۔
970510_4634698396016_438376745_n.jpg
7280_4634699076033_974439525_n.jpg
389720_4634701556095_981596375_n.jpg

اسی لیے الحمداللہ ہم دونوں نے 30 مئی کو سحر کی پیدائش کے دن کے لیے سحری کھائی اور روزہ رکھنے کا جو اراد ہ کیا تھا وہ پورا کیا۔ بڑے بھائی نے کہا تھا وہ سالگرہ کا اہتمام کریں گے ۔ ہم نے ان کو منع نہیں کیا ۔ رات کے کھانے کا خاص اہتمام کیا گیا اور کیک بھی کاٹا گیا۔ جس کے بعد امام عالم اور عبدالاحد نے باقی سب کے ساتھ مل کر نور سحر کو گفت بھی دئیے۔
نور سحر کو یہ سب بہت عجیب لگا لیکن وہ رات 11 بجے تک جاگتی رہی اور سالگرہ کو خوب انجوائے کرتی رہی جب کیک کاٹا تو اس وقت امام عالم اور عبدالاحد بھی ساتھ ، وہ کبھی کیک کو دیکھتی اور کبھی ان دونوں کو پھر ہنسنا شروع کر دیتی۔ جب اس کو گفٹ ملتا تو اس پر زور زور سے ہاتھ مارتی۔ بھابھی جی ساتھ ہی تھیں وہ گفٹ کھول کھول کر دیکھا رہی تھیں۔ کسی نے گاڑی دی، کسی نے گُڑیا دی ، کسی نے کیا اور کسی نے کیا دیا۔ ہم نے بھی خوب انجوائے کیا اور بہت اچھا بھی لگا ۔ چھوٹا بھائی ثاقب دیر سے آیا تھا اس کا انتظار کرتے کرتے بہت دیر ہوگئی تھی لیکن وہ گفٹ دکان پر ہی بھول آیا۔ مجھ سے چھوٹا عمر کہتا ہے یہ اہتمام کوئی اچھا نہیں ہوا تھا ہفتے والے دن میں اسکول میں نور سحر کی سالگرہ ایک بار پھر کروں گا۔ یہ تھی کل کی سالگرہ کی جھلکیاں ۔ اب آپ سب سے درخواست ہے نور سحر کی صحت مند اور اسلامی اصولوں پر پوری اترنے والی زندگی اور اچھے مستقبل کے لیے دعا کریں شکریہ


اور باقی کی تصویریں یہاں دیکھیں


 
بہت بہت مبارک ہو خرم بھائی نور سحر کی پہلی سالگرہ۔۔
اللہ اسے ہمیشہ اپنی امان میں رکھے اور زندگی میں بےشمار کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین
 

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل کے رکن خرم شہزاد خرم کی بٹیا نور سحر کی کل 30 مئی کو پہلی سالگرہ تھی۔
خرم نے فیس بک پر تو بڑی دھوم دھام سے سالگرہ منائی لیکن نجانے اردو محفل کو کیوں بھول گیا۔

اراکین اردو محفل کی جانب سے بٹیا کو پہلی سالگرہ کی بہت بہت مبارک۔
404522_4634695955955_1977394732_n.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
وہ میں نے ابھی دیکھا ہے۔ اور پھر اس میں اس نے سالگرہ کی کوئی تصویر بھی نہیں لگائی تھی۔
 

نایاب

لائبریرین
نور سحر بٹیا کو دلی دعاؤں بھری سالگرہ مبارک
اللہ سدا اپنی امان میں رکھتے دین و دنیا کی نعمتوں برکتوں سے نوازتا رہے آمین
 
Top