ہم نے ڈالی ہے نئی ایک روانی کی طرح

تنگ ندی کے تڑپتے ہوئے پانی کی طرح
ہم نے ڈالی ہے نئی ایک روانی کی طرح

ڈھلتے ڈھلتے بھی غضب ڈھائے گیا ہجر کا دن
کسی کافر کی جنوں خیز جوانی کی طرح

ایسی وحشت کا برا ہو کہ ہم اپنے گھر سے
گم ہوئے خود بھی محبت کی نشانی کی طرح

ننگے سچ قابلِ برداشت کہاں ہوتے ہیں؟
واقعہ کہیے تو کہیے گا کہانی کی طرح

پاس رکھیں تو ملال، آگ لگائیں تو ملال
دل بھی ہے کیا کسی تصویر پرانی کی طرح

عشق ہے مدرسۂِ زیست کی اکھڑی ہوئی اینٹ
ہمہ دانی کی طرح، ہیچ مدانی کی طرح

یہ غزل حضرتِ راحیلؔ کی ہے، دھیان رہے
آپ پوشیدہ ہیں لفظوں میں معانی کی طرح

راحیلؔ فاروق
۴ اکتوبر، ۲۰۱۶ء​
 
آخری تدوین:
واہ واہ راحیل بھائی۔ کیا کہنے
ننگے سچ قابلِ برداشت کہاں ہوتے ہیں؟
واقعہ کہیے تو کہیے گا کہانی کی طرح
لیکن آپ کہہ گئے کسی پردے کے بغیر

یہ غزل حضرتِ راحیلؔ کی ہے، دھیان رہے
آپ پوشیدہ ہیں لفظوں میں معانی کی طرح

میں تو پہلے ہی کہہ چکا ہوں :cool:
بندہ نام پڑھے بغیر بھی غزل پڑھے تو پتہ چل جائے راحیل بھائی کی ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
خوبصورت غزل ہے راحیل بھائی!

بہت عمدہ اور بہت خوبی سے نبھائی گئی ردیف!

خاکسار کی جانب سے ڈھیروں داد قبول فرمائیے۔
 
واہ واہ راحیل بھائی۔ کیا کہنے
بہت شکریہ، تابش بھائی۔
میں تو پہلے ہی کہہ چکا ہوں :cool:
میں بھی پہلے کہہ چکا ہوں، بھائی۔ :cool:
بہت شکریہ، بھائی۔ آپ کی کچھ آرا کو میں تعلی کی غرض سے جا بجا نقل کرتا رہتا ہوں۔ پتا چلے تو برا مت مانیے گا! ;);););)
بھئی واہ ۔ خوب طرح ڈالی ہے ۔راحیل ۔
بہت پسند آئی ۔
آپ کو پسند آنے کا مطلب ہے سند مل گئی! :battingeyelashes::battingeyelashes::battingeyelashes:
خاکسار کی جانب سے ڈھیروں داد قبول فرمائیے۔
خاکسار کی داد قبول کی گئی۔ آپ کی کہاں ہے؟ :laugh::laugh::laugh:
بہت سی داد۔ ماشاء اللہ اچھی غزل ہے
آداب، استاذی! :inlove::inlove::inlove:
پاس رکھیں تو ملال، آگ لگائیں تو ملال
دل بھی ہے کیا کسی تصویر پرانی کیطرح

واہ!!!! بہت خوب
آپ کی ڈی پی پر صادق آتا ہے یہ شعر۔ بہت شکریہ! :lovestruck::lovestruck::lovestruck:
لاجواب۔ کیا ہی اچھی غزل ہے قبلہ، بہت خوب۔
عنایت، وارث بھائی۔
آپ اچھے شاعر ہیں، بھئی۔ ہماری اتنی غزلیں پڑھ کر بھی کان پر جوں نہیں رینگتی؟ :atwitsend::atwitsend::atwitsend:
بہت خوب راحیل بھائی
بہت شکریہ، چھوٹی آپا۔ اب تو آپ غالبؔ کی طرف دار ہو گئی ہیں۔ آپ سے داد وصولنے کا مزا آنے لگا ہے۔ :bee::bee::bee:
بے شک ۔۔۔۔۔ لاجواب، رواں دواں کلام ہے ۔۔۔۔ ہمیشہ کی طرح ۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی محبت، صفی بھائی۔ :in-love::in-love::in-love:
 
Top