[ame="http://www.youtube.com/watch?v=1n8uoja4hQ4"]http://www.youtube.com/watch?v=1n8uoja4hQ4[/ame]
ہم کتنے نادان تھے یارو
آج یہ سمجھے یہ جانا
سچ ہے اگر تو ایک محبت
جھوٹ ہے باقی سارا فسانہ
پڑگئے جیسے ان آنکھوں پہ
ظلم کے ، نفرت کے پردے
زندگی ترا مجرم ہوں میں
ہوسکے تو معاف کردے
اندھی راہ کے اندھیرے سفر میں
بیت گیا جینے کا زمانہ
اب یہ محبت کا احساں ہے
یہ جو تھوڑی جان ہے مجھ میں
آپ ہی میں جس کا قاتل ہوں
زندہ وہ انساں ہے مجھ میں
اب دل کے ارمان ہیں کیا کیا
یہ تو ابھی دیکھے گا زمانہ
ہم کتنے نادان تھے یارو
آج یہ سمجھے یہ جانا
سچ ہے اگر تو ایک محبت
جھوٹ ہے باقی سارا فسانہ