ہم کسی سے کم نہیں نمبر 9 (13 جولائی)

ماشااللہ بہت خوب
آپ کا سارا کام دیکھا ایک سے بڑھ کر ایک
کچھ لوگ اللہ نےبنائے ہوتے ہیں ہر فن مولا قسم کے آپ انہیں میں سے ہیں
کیا کبھی کسی آرٹ سکول سے کوئی تربیت بھی حاصل کی
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ماشااللہ بہت خوب
آپ کا سارا کام دیکھا ایک سے بڑھ کر ایک
کچھ لوگ اللہ نےبنائے ہوتے ہیں ہر فن مولا قسم کے آپ انہیں میں سے ہیں
کیا کبھی کسی آرٹ سکول سے کوئی تربیت بھی حاصل کی

نہیں بالکل بھی نہیں۔
بس ایک ایک کر کے دماغ میں کچھ آتا ہے کہ یہ کرنا چاہئیے تو پھر اس بارے سوچ کر بسم اللہ کر دیتے ہیں۔ بغیر مکمل پلاننگ کے۔ ساتھ ساتھ تبدیلی آتی جاتی ہے۔
آج کل لکڑی کا ایک ٹیبل بنا رہے جو سلائی مشین کے لئے استعمال کرنا ہے۔ ان شاء اللہ جلدی پورا ہو جاتا ہے تو دکھاتے ہیں۔
 
زیک

مسافر
آج کل لکڑی کا ایک ٹیبل بنا رہے جو سلائی مشین کے لئے استعمال کرنا ہے۔
آپ کا بازو اور کندھا ٹھیک ہو گیا کہ کارپینٹری شروع کر دی؟ ویسے یہ بہت مزے کا کام ہے۔ آغاز اور درمیان کی تصاویر بھی پوسٹ کریں تو مزا آئے گا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ کا بازو اور کندھا ٹھیک ہو گیا کہ کارپینٹری شروع کر دی؟ ویسے یہ بہت مزے کا کام ہے۔ آغاز اور درمیان کی تصاویر بھی پوسٹ کریں تو مزا آئے گا
نہیں بازو اور کندھا تو ٹھیک نہیں ہوئے ابھی۔ لیکن ڈاکٹر کی ہدایت ہے کہ استعمال کرنا ہے بازو تا کہ حرکت میں رہے۔
آغاز اور درمیان تو گزر چکا ہے۔ اب آخری مراحل میں ہے۔ آج کل دھوپ نکل رہی ہے تو پینٹ کرنا شروع کیا۔ وہ بھی کل تک شاید پورا ہو جائے۔
کام تو واقعی بہت مزے کا ہے۔
آپ نے وہ پنجرہ دیکھا جو ہم نے اپنے طوطوں کے لئے بنایا؟
 
اپنے مشاغل والی لڑیوں پر کوئی ٹیگ استعمال کر لیں، اس طرح اگر کوئی آپ کے تمام مشاغل دیکھنا چاہے گا تو آسانی رہے گی۔
مثلاً یاسمین گل کی گلکاریاں :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اپنے مشاغل والی لڑیوں پر کوئی ٹیگ استعمال کر لیں، اس طرح اگر کوئی آپ کے تمام مشاغل دیکھنا چاہے گا تو آسانی رہے گی۔
مثلاً یاسمین گل کی گلکاریاں :)
ٹھیک ہے تابش بھائی۔

اس میں دو "گل" آ گئے۔ دوسرے والے کو "کل" بھی کرنا مناسب نہیں ۔ :LOL:

اب تو ٹیگ نہیں استعمال کر سکتے نا؟
ورنہ سب "کارنامے" ایک ہی لڑی میں جمع کر دیں گے۔
 
ٹھیک ہے تابش بھائی۔

اس میں دو "گل" آ گئے۔ دوسرے والے کو "کل" بھی کرنا مناسب نہیں ۔ :LOL:

اب تو ٹیگ نہیں استعمال کر سکتے نا؟
ورنہ سب "کارنامے" ایک ہی لڑی میں جمع کر دیں گے۔
یاسمین گل کے مشاغل ٹیگ شامل کر دیتا ہوں۔
 
Top