ہم کو اے کاش نیند آجاتی
بھول جاتے ترے فسانے کو
میرا یہ انتظار موسم گل
کیوں برا لگ گیا زمانے کو
کوئی کیا جانے رازِ نجمِ سحر
کیوں ابھرتا ہے ڈوب جانے کو
کیا چراغاں کرو گے شامِ الم
اشک کیا آئے تھے بتانے کو
دیکھیں آج اپنے حال کی مینا
کیسے بیٹھے ہنسی اڑانے کو