مظفر وارثی ہم کیوں یہ کہیں کوئی ہمارا نہیں ہوتا

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ہم کیوں یہ کہیں کوئی ہمارا نہیں ہوتا
موجوں کے لئے کوئی کنارا نہیں ہوتا

دل ٹوٹ بھی جائے تو محبت نہیں مٹتی
اس راہ میں لٹ کر بھی خسارا نہیں ہوتا

سرمایۂ شب ہوتے ہیں یوں تو سبھی تارے
ہر تارہ مگر صبح کا تارا نہیں ہوتا

اشکوں سے کہیں مٹتی ہیں بے تابیاں دل کی
پانی میں جو گھل جائے وہ پارا نہیں ہوتا

سونے کی ترازو میں مرا درد نہ تولو
امداد سے غیرت کا گزارا نہیں ہوتا

تم بھی تو مظفرؔ کی کسی بات پہ بولو
شاعر کا ہی لفظوں پہ اجارا نہیں ہوتا
 

سیما علی

لائبریرین
دل ٹوٹ بھی جائے تو محبت نہیں مٹتی
اس راہ میں لٹ کر بھی خسارا نہیں ہوتا
محبت کوئی فزکس ،کیمسٹری ،بائیلوجی ، میتھ یا فلاسفی نہیں جس کو سمجھنا مشکل ہو محبت قانون ہے اصول ہے جو بظاہر خسارے کا سودا معلوم ہوتا ہے لیکن اصل میں زندگی کو پر سکون گزارنے کا واحد کلیہ ہے۔اور کبھی بھی خسارے کا سودا نہیں پر بات ہے سمجھ کی ۔۔۔
 
Top