نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
محفل فورم پر روز افزوں تکنیکی مسائل کے باعث انتظامی مسائل میں بھی اضافہ ہوتا چلا گیا ہے۔ اس صورتحال کے زیر نظر ایک نئے تنظیمی عہدے تکنیکی معاون کا اضافہ کیا گیا ہے۔ فی الحال زیک ، سعادت اور راقم الحروف کی بطور تکنیکی معاون تعیناتی کی گئی ہے۔ اس نئے انتظامی عہدے کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ تکنیکی معاون کو فورم ایڈمن کے اختیارات حاصل ہوں گے۔ لیکن کمیونٹی منیجمنٹ ان کی ذمہ داریوں میں شامل نہیں ہوگی۔ اس کا مطلب ہے کہ پبلک فورم پر یوزرز کو ڈسپلن کرنے اور اس جیسے دوسرے معاملات ہمارے دائرہ کار سے باہر ہوں گے۔ یعنی تکنیکی معاون کو ایڈمن اور عام یوزر دونوں کی مراعات حاصل ہوں گی۔ البتہ اردو ویب اور اردو محفل فورم کے تکنیکی امور کو نپٹانے کی ہم اپنی کوشش کرتے رہیں گے۔ معاملات کی شفافیت کے لیے ضروری ہے کہ یہ تفصیل بیان کر دی جائے۔ اس سے متعلق آپ کے ذہن میں اگر کوئی سوالات ہیں تو انہیں یہاں پوچھ سکتے ہیں۔
والسلام