فرخ منظور
لائبریرین
ہنؔ کی انگریزی نظم کا اردو ترجمہ
دونوں ایک دوسرے کے شیدا تھے
رازِ الفت عیاں نہ کرتے تھے
حالتِ دل بیاں نہ کرتے تھے
درد سے بے قرار تھے دونوں
پھر بھی بے گانہ وار تھے دونوں
آخر اک روز ہو گئے وہ جدا
ہاں مگر وہ کبھی کبھی پھر بھی
ملتے رہتے تھے خواب ہی میں سہی
لیکن اتنا نہ جانتے تھے وہ
وہ جو عاشق تھے مر چکے تھے وہ
(امریکہ میں لکھی گئی، 1973ء)
(صوفی تبسم)
دونوں ایک دوسرے کے شیدا تھے
رازِ الفت عیاں نہ کرتے تھے
حالتِ دل بیاں نہ کرتے تھے
درد سے بے قرار تھے دونوں
پھر بھی بے گانہ وار تھے دونوں
آخر اک روز ہو گئے وہ جدا
ہاں مگر وہ کبھی کبھی پھر بھی
ملتے رہتے تھے خواب ہی میں سہی
لیکن اتنا نہ جانتے تھے وہ
وہ جو عاشق تھے مر چکے تھے وہ
(امریکہ میں لکھی گئی، 1973ء)
(صوفی تبسم)