ہندوستان آسٹریلیا تیسرا ٹیسٹ میچ

الف عین

لائبریرین
آج سے دہلی میں انڈیا آسٹریلیا تیسرا ٹیسٹ میچ شروع ہوا۔ ہندوستان پہلے ہی ایک میچ جیت چکا ہے اور ایک ڈرا ہو چکا ہے۔
آج کے میچ میں انڈیا نے ہی تاس جیت کر کھیلنا شروع کیا۔ اگر چہ اس کے ابتدائی کھلاڑی خاص کارنامہ نہیں دکھا سکے لیکن گوتم گمبھیر کی سنچری کے باعث ہندوستان کا موقف بہت اچھا ہے اس وقت۔
سکور۔ 3 وکٹ پر 286
گمبھیر 149 اور لکشمن 54 رن پر کھیل رہے ہیں۔ سچن 68 رن بنا کر آؤٹ ہوا۔
 

خورشیدآزاد

محفلین
آسٹریلیا شدید مشکلات میں ہے اس وقت، کیونکہ سٹیوارٹ کلارک کو چھوڑ کر باقی تمام گیند باز خراب گیندبازی کررہے ہیں جس وجہ سے بھارتی بلے باز بغیر کسی مشکل کے بہت تیزی سے رنز بنا رہے ہیں اورآسٹریلیا سہواگ، ڈراوڈ اور سچن کی وکٹیں بھی بلے بازوں کی غلطی کی وجہ سے لے سکے نہ کہ اچھی گیند بازی سے۔

آسٹریلیا کیلیئے اور بھی زیادہ پریشان کن یہ حقیقت ہے کہ دہلی فیروز شاہ کوٹلہ پچ سپن گیندبازوں کے لیئے جنت مانی جاتی ہے اور یہی وہ میدان ہے جہاں پر انیل کمبلے نے 1999 میں پاکستان کی پوری ٹیم کو اکیلے ہی آؤٹ کرنے کا کارنامہ کرکے تاریخ رقم کی تھی۔

اگر کل بھارت 600 رنز بنا لیتا ہے تو وہ آسانی سے تین دن میں آسٹریلیا کو دو دفعہ آؤٹ کرسکتا ہے ۔
 

ساجداقبال

محفلین
میچ تو کل ڈرا ہو چکا۔ میچ کی خاص‌بات لکشمن کی دنوں‌ اننگز میں‌ ناٹ‌ آؤٹ‌ رہتے ہوئے بالترتیب 200* اور 59* رنز تھے۔ جس پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ یہ میچ کپتان انیل کمبلے کے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ‌ میچ تھا۔
 

خورشیدآزاد

محفلین
پہ خیر رالے ساجد بھائی، بہت خوشی ہوئی آپ کو کھیل کے زمرے میں دیکھا کیونکہ یہاں بہت کم لوگ آتے ہیں۔

بہرحال، جی ہاں میچ تو ڈرا ہوگیاصرف بھارتی دفاعی حکمت عملی کی وجہ سے۔ کیونکہ اگر بھارت 550 رنز کی برتری حاصل کرنے بعد فوراً ڈیکلیئر کردیتاتو شاید میچ نتیجہ خیز ہوتا۔

انیل کمبلے نے اس میچ میں کرکٹ کو ہمیشہ کے لیے خیرآباد کہ کرکرکٹ کی دنیا کے ایک اور عظیم باب کے خاتمے کا اعلان کردیا۔
 
Top