ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ، پونے

فہد اشرف

محفلین
آج کا دن خاصا سنسنی خیز رہا
آسٹریلیا نے اپنے گرد پریشر کا جال بن رکھا تھا، اسپن سے اس درجہ گھبرائے ہوئے تھے کہ کہیں کھل کے کھیل ہی نہ سکے، مجموعی طور پہ آسٹریلیائی ٹیم میں آسٹریلیت کی ادنی سی جھلک بھی نہیں دکھی۔
 
یاز

محفلین
آسٹریلیا نے اپنے گرد پریشر کا جال بن رکھا تھا، اسپن سے اس درجہ گھبرائے ہوئے تھے کہ کہیں کھل کے کھیل ہی نہ سکے، مجموعی طور پہ آسٹریلیائی ٹیم میں آسٹریلیت کی ادنی سی جھلک بھی نہیں دکھی۔
آپ کی بات کافی حد تک درست ہے لیکن میرے خیال میں پچ ایسی ہے کہ اگر محتاط کرکٹ نہ کھیلتے تو اس سے کہیں کم سکور پر آؤٹ ہو چکے ہوتے
 
محمد وارث

لائبریرین
آسٹریلیا نے اپنے گرد پریشر کا جال بن رکھا تھا، اسپن سے اس درجہ گھبرائے ہوئے تھے کہ کہیں کھل کے کھیل ہی نہ سکے، مجموعی طور پہ آسٹریلیائی ٹیم میں آسٹریلیت کی ادنی سی جھلک بھی نہیں دکھی۔
یہ انڈیا کا کرشمہ ہے سرکار۔ جیسے ہزاروں سالوں سے ہر باہر سے آنے والے کو انڈیا اپنے اندر سموتا رہا ہے ویسے ہی ایسی 'جادوئی' وکٹیں بنا دیتے ہیں کہ آسڑیلیا والے گیارہ کی بجائے، بائیس کھلاڑیوں سے بھی کھیلیں تو یہی حشر ہوگا :)
 
فہد اشرف

محفلین
دوسرے دن کے پہلے اوور کے پانچ گیندوں میں 4 رن بنا کے آسٹریلیائی ٹیم 260 مجموعی اسکور پہ آل آؤٹ ہوگئی
 
فہد اشرف

محفلین
لوکیش راہل اور مرلی وجے نے ہندوستانی اننگ کی شروعات کر دی ہے، اسٹارک کے پہلے اوور سے 5 رن آئے
 
فہد اشرف

محفلین
یہ انڈیا کا کرشمہ ہے سرکار۔ جیسے ہزاروں سالوں سے ہر باہر سے آنے والے کو انڈیا اپنے اندر سموتا رہا ہے ویسے ہی ایسی 'جادوئی' وکٹیں بنا دیتے ہیں کہ آسڑیلیا والے گیارہ کی بجائے، بائیس کھلاڑیوں سے بھی کھیلیں تو یہی حشر ہوگا :)
ہزاروں سال پہلے باہر سے آنے والے یہاں آ کے بادشاہ بن جاتے تھے اور اب۔۔۔۔۔۔۔ اب تو رسوا ہو کے جاتے ہیں :)
 
محمد وارث

لائبریرین
ہزاروں سال پہلے باہر سے آنے والے یہاں آ کے بادشاہ بن جاتے تھے اور اب۔۔۔۔۔۔۔ اب تو رسوا ہو کے جاتے ہیں :)
کچھ تو واپس چلے جاتے تھے اور جو بادشاہ بنتے تھے اور انہی کے رنگ میں رنگے جاتے تھے، یا تو آسڑیلین مستقلاً یہاں آ جائیں یا پھر ۔۔۔۔۔۔۔اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔ :)

میچ بہرحال دلچسپ ہوتا جا رہا ہے :)
 
فہد اشرف

محفلین
دوسرا دن، لنچ۔
انڈیا 70-3، ابھی
کے ایل راہل 47 اور اجنکیا رہانے 6 کھیل رہے ہیں، انڈیا ابھی آسٹریلیا سے 190 رن پیچھے ہے
 
ابن توقیر

محفلین
190 رنز درکار ہیں انڈیا کو آسٹریلیا کے مجموعے تک پہنچنے کے لیے،سات کھلاڑی باقی ہیں اس کے،کوہلی کے ساتھ دیکھنا تو دلچسپ رہتا ہی ہے یہاں بغیر کوہلی کی اننگز کے انڈیا کو برتری حاصل کرتے دیکھنا بھی دلچسپی سے بھرپور رہے گا۔
 
Top