ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ، پونے

یاز

محفلین
31 اوورز،چانسز ہیں کہ آج کا دن ٹک جائیں؟

ہوم کنڈیشنز میں تو ویسے معاف نہیں کرتے کہیں کوئی کھوٹا سکا آسٹریلیا کو دھو نہ ڈالے؟ سُپرسمائلس
میرا خیال ہے کہ کل تک تو جائے گا ہی، بلکہ امکان ہے کہ کل لنچ کے بعد تک بھی جائے۔ ابھی کافی بیٹنگ باقی ہے۔
 

ابن توقیر

محفلین
جی بالکل،بلکہ مجھے تو ابھی بھی موہوم سی امید ہے کہ ہندوستان یہ میچ نزدیک لے جائے گا۔اگر جیت نہ پائے تب بھی بڑے مارجن سے نہیں ہاریں گے۔
 

یاز

محفلین
جی بالکل،بلکہ مجھے تو ابھی بھی موہوم سی امید ہے کہ ہندوستان یہ میچ نزدیک لے جائے گا۔اگر جیت نہ پائے تب بھی بڑے مارجن سے نہیں ہاریں گے۔
راہانے آؤٹ نہ ہوتا تو کچھ امکان تھا کہ مارجن میں کمی آتی. اب پریشر بے تحاشا بڑھ جائے گا
 

ابن توقیر

محفلین
ہندوستان نے یہاں واضح کردیا ہے کہ صرف شہزادے ہی اس طرح کی صلاحیتیں نہیں رکھتے،ہم بھی پڑوس کے حقوق سے آگاہی رکھتے ہوئے ان جیسے کارنامے سرانجام دے سکتے ہیں۔
 

فہد اشرف

محفلین
چائے کا وقفہ
انڈیا 99-6، اگلے سیشن یعنی 30 اوورز میں انڈیا کو چار وکٹ گنوانے ہوں گے اگر دو دن کا آرام چاہئے تو۔
 

ابن توقیر

محفلین
آج کے دن 18 اعشاریہ 2 اوورز باقی ہیں ایسے میں ہندوستان نے صرف 3 وکٹیں بچانی ہیں تاکہ کل کے دن بھی تماشائی گراونڈ کا رخ کرسکیں۔
 

ابن توقیر

محفلین
صرف 3 رنز درکار ہیں اس میچ میں برابری کے لیے ہندوستان کو یہاں،اس کے تین بلے باز محفوظ ہیں۔
اپنی پہلی اننگز کے مجموعی سکور تک پہنچنے کے لیے ۔
 
Top