ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا:چوتھا ٹیسٹ(دھرم شالہ)

ابن توقیر

محفلین
دھرم شالہ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔کوہلی کے باہر بیٹھنے کی وجہ سے آج رہانے ہندوستان ٹیم کے قائد ہوں گے۔
 
ابن توقیر

محفلین
رینشا کے ایک رنز بنا کر آوٹ ہونے کے بعد اس وقت آسٹریلیا 21 رنز پر 1 وکٹ کے خسارے کے ساتھ کھیل رہی ہے۔
 
یاز

محفلین
پہلی اننگز میں آسٹریلیا نے 300 رنز بنائے اور اسکے بعد تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ بھارتی ٹیم کے 150 رنز ہیں اور دو کھلاڑی آوٹ ہو چکے ہیں ۔
بظاہر میچ ابھی تک بیلنس ہی تھا، لیکن اب پلڑا بھارت کے حق میں لگ رہا ہے
 
ابن توقیر

محفلین
دوسودو رنز اور چار آوٹ،یہ ٹیسٹ میچ باربار "پاسے" پلٹ رہا ہے۔یقیناً ایک مزے دار میچ کا دلچسپ اختتام دیکھنے کو ملے گا۔
 
ابن توقیر

محفلین
یہاں میچ واقعی میں کافی دلچسپ ہوچکا ہے،ہندوستان 248 رنز پر 6 بلے باز گنوا چکا ہے،دو دن کا کھیل ہوچکا ہے جبکہ مزید 52 رنز کی ضرورت ہے ہندوستان کوآسٹریلیا کے پہلی اننگز کے مجموعے کو پہنچنے کے لیے۔
کافی زبردست کرکٹ دیکھنے کو مل رہی ہے ایسے میں فہد اشرف جی اور ان کے جاندار تبصروں کی کمی بھی محسوس ہورہی ہے اس میچ میں۔
 
ابن توقیر

محفلین
تیسری اننگز کے کھیل میں آسٹریلیا کی مجموعی برتری 84 رنز کی ہے جبکہ اس کی صرف چار وکٹیں باقی ہیں۔بار بار پاسہ پلٹنے والے اس میچ میں فی الحال ہندوستان کی گرفت مضبوط ہوگئی ہے۔اگر آسٹریلیا اپنے مجموعی سکور میں "اچھاخاصا" اضافہ نہیں کرپایا تو میچ یک طرفہ ہندوستان کے نام ہوسکتا ہے۔آسٹریلیا کا پہلی اننگز میں مجموعی سکور 300 رنز جبکہ ہندوستان کا دوسری اننگز میں سکور 332 رنز تھا۔
 
الف عین

لائبریرین
ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر ایک پوزیشن تو ہے ہی انڈیا کی۔ مجھے خوشی ہوئی جڈیجا کے پلیئر آف سیریز کے انعام کی
 
فہد اشرف

محفلین
یہاں میچ واقعی میں کافی دلچسپ ہوچکا ہے،ہندوستان 248 رنز پر 6 بلے باز گنوا چکا ہے،دو دن کا کھیل ہوچکا ہے جبکہ مزید 52 رنز کی ضرورت ہے ہندوستان کوآسٹریلیا کے پہلی اننگز کے مجموعے کو پہنچنے کے لیے۔
کافی زبردست کرکٹ دیکھنے کو مل رہی ہے ایسے میں فہد اشرف جی اور ان کے جاندار تبصروں کی کمی بھی محسوس ہورہی ہے اس میچ میں۔
میچ واقعی زبردست ہوئے پہلا میچ ہارنے کے بعد آسٹریلیاسے سیریز جیت لینا بڑی کامیابی۔
میرے ساتھ حادثہ یہ ہوا تھا کہ میرا فون چوری ہو گیا تھا۔
 
Top