ہندوستان بمقابلہ ساوتھ افریقہ‌: چیمپئنزٹرافی، گیارہواں میچ

اور اگر ہمیں یہاں اردو محفل پر، یا، ایم ایس ورڈ میں یہ اعداد لکھنے پڑ جائیں تو کسی خاص فونٹ میں لکھنے ہوں گے یا کوئی اور صورت بھی ہے؟
اگر اردو سیلیکٹڈ ہو تو غالباً ورڈ میں تو یہی اعداد لکھے جاتے ہیں۔ فی الوقت لیپ ٹاپ پاس نہیں ہے۔ ورنہ دیکھ کر بتا دیتا۔
 
یہ تو کافی بڑا ٹارگٹ ہے انڈیا کے لیے۔
کم ز کم 100 رنز سے ہارے گا ہندوستان۔
بھارت کے بلے بازوں میں شاید ہی کوئی ڈبل فیگر میں داخل ہو۔
 
ابن توقیر

محفلین
ویرات کوہلی شیکھر دھون کے ساتھ وکٹ پرموجود ہیں۔ایک لو ٹارگٹ کا پیچھے کرتے کوہلی کو دیکھنا بھی دلچسپی سے خالی نہیں ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
یہی تو ہم کہتے پھر رہے ہیں۔

کرک انفو پر ایک تبصرہ:۔
ہند کا معاملہ تو کافی آسان ہوا دکھائی دیتا ہے؛ افریقہ کو گرانے کے بعد بنگلہ دیش کو شکست دینا ان کے لیے شاید زیادہ مشکل نہ ہو۔ تاہم، پاکستان کے لیے 'لنکا' ڈھانے کے بعد 'گوروں' کو فتح کرنا ایسا آسان نہیں ہے، تاہم ناممکن بھی نہیں :)
 
فہد اشرف

سیمی فائنل کون کس سے کھیلے گا یہ کل کے میچ کے بعد طے ہوگا کیونکہ پوائینٹس تو برابر رہنے ہیں دونوں ٹیموں کے تو نیٹ رن ریٹ دیکھا جائے گا
 
فرقان احمد

محفلین
سیمی فائنل کون کس سے کھیلے گا یہ کل کے میچ کے بعد طے ہوگا کیونکہ پوائینٹس تو برابر رہنے ہیں دونوں ٹیموں کے تو نیٹ رن ریٹ دیکھا جائے گا
امکان غالب ہے کہ بھارت گروپ بی میں ٹاپ کرے گا، جنوبی افریقہ آج ہار گیا تو پھر اس کی گیم ختم! پاکستان اور سری لنکا میں سے کوئی ٹیم دوسرے نمبر پر آ جائے گی گروپ بی میں، الا یہ کہ ان میں سے کوئی ٹیم رن ریٹ میں بھارت کو پیچھے کر دے جس کا امکان بہت ہی کم ہے۔ سو، زیادہ امکان یہی ہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش سیمی فائنل میچ میں آپس میں ٹکرائیں گے۔
 
فرقان احمد

محفلین
تیس اوورز کا کهیل مکمل، 151 رنز اور صرف 1 بندہ آوٹ.
کوہلی 57 اور دهون 78 پر موجود
انگلستان اور بنگلہ دیش کے بعد اب ہندوستان بھی قریب قریب سیمی فائنل میں پہنچنے ہی والا ہے۔ دیکھیے، اب پاکستان اور سری لنکا میں سے کون گوروں سے نبرد آزما ہو گا۔ امکان غالب ہے کہ بھارت اس گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر ہی رہے گا۔
 
بنگلہ ٹائیگرز کی شدید خواہش ہوگی کہ آج افریقہ جیتے، کیونکہ ان کی نظر ٹرافی پر ہے اور اس کے لیے ہندوستان کو ہرانا ان کے لیے میرے حساب سے مشکل ہوگا افریقہ کی نسبت.
 
Top