ہندوستان کا دورہ جنوبی افریقہ ۔۔ نامہ وقت اور تبصرے

کوہلی الیون کو سیریز برابر کرنے کے لئے چوتھی اننگ میں 287 رنز بنانے ہوں گے-

پچ رنز بنانے کو اسقدر آسان بھی نہیں البتہ اگر فیف کی طرح وقت گزارا جائے تو ہدف حاصل بھی کیا جا سکتا ہے-

اُمید ہے کہ دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا-
 

یاز

محفلین
ویرات جی بھی انوشکا سے دوری زیادہ دیر برداشت نہ کر سکے اور پویلین سدھارے. انڈیا 26 پہ 3 آؤٹ
 

یاز

محفلین
آج کے کھیل کا اختتام. انڈیا 35 پہ 3 آؤٹ. تمام تر نامساعد حالات کے باوجود میں سمجھتا ہوں کہ انڈیا ابھی بھی میچ ڈرا کر سکتا ہے، اگرچہ اس کے امکانات قدرے کم ہیں.
 
ہم بھی یہی سمجھتے کہ تین وکٹس میں سے اک کوہلی جی کے ہونے کیوجہ سے انڈیا کے سیریز برابر کرنے کے امکانات کافی معدوم ہو چُکے ہیں-

لیکن جب تک آخری گیند نہیں ہو جاتی کچھ بھی کہنا حتمی نہیں- اسکی حالیہ ترین مثال دہلی ٹیسٹ جہاں کھیل کے چوتھے دن کی اختتام پر لنکا غالباً 36-37 رنز پر ہی تین آؤٹ تھے جن میں اہم ترین وکٹ میتھیوز بھی تھے- اور مزید 350 کے قریب رنز درکار تھے- لنکن ٹیم کے حالات ک دیکھتے ہوئے گمان یہی تھا کہ لنچ نہیں تو ٹی کے پہلے گھنٹے میں میچ تمام ہو جائے گا لیکن ڈی سلوا اور نیروشان ڈیکویلا کی شاندار بلے بازی نے نہ صرف میچ بچا لیا بلکہ ایک وقت جیت کی طرف بھی جانے والے تھے-

لنکا کی نسبت بھارت کی بیٹنگ بھی مضبوط ہے اسلئے اُمید کیجا سکتی ہے کہ ڈرا کے امکانات موجود ہیں-
 
کیا ابھی تک انڈیا کی ٹیم ہاری نہیں؟

اگر دن ختم ہو جائے تو کسی بھی ٹیم کا ہارنا مشکل ہی نہیں نہ ممکن ہو جاتا ہے-

آج کے کھیل کا اختتام. انڈیا 35 پہ 3 آؤٹ. تمام تر نامساعد حالات کے باوجود میں سمجھتا ہوں کہ انڈیا ابھی بھی میچ ڈرا کر سکتا ہے، اگرچہ اس کے امکانات قدرے کم ہیں.
 

فہد اشرف

محفلین
عبداللہ محمد صاحب! ویسے دوسری جانب الباکستان الشرقیہ السابقہ وغیرہ میں لنکا اور زمبابوے کا بھی عمدہ میچ چل رہا ہے.
اور دور بہت دور جنوب میں آسٹریلین اوپن بھی شروع ہوچکا ہے جہاں کل ماریہ جی شاراپووا جی سے ہار گئیں ہیں :)۔ عبداللہ بھائی شاید وہی سب دیکھ دیکھ کے خوش ہو رہے ہوں
 
آخری تدوین:
Top