خالد محمود چوہدری
محفلین
ہندوستان کیلئے پاکستانی ' تحفے'
پاکستان اور ہندوستان کوروایتی حریف کہاجاتا ہے، سیاسی اور عسکری محاذوں پر دونوں ملکوں کے مابین چاہے کتنے ہی اختلافات کیوں نہ ہوں، لیکن موسیقی اور فلم ایسے میدان ہیں، جہاں سرحد کے دونوں جانب بسنے والے عوام اکثر شیرو شکر نظر آتے ہیں.
یوں تو بولی وڈ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن کچھ پاکستانی فنکار ایسے بھی ہیں، جنھوں نے ہندوستان میں جاکر کام کیا اور شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا، ان فنکاروں کو اگر بولی وڈ کو پاکستان کی طرف سے دیئے جانے والے "تحفے" کہا جائے تو بے جا نہیں ہوگا.
فواد خان
پاکستان کی جانب سے ہندوستان کو دیا گیا سب سے خوبصورت تحفہ یقیناً فواد خان ہیں، جنھوں نے سونم کپور کے ساتھ بولی وڈ فلم "خوبصورت" سے ڈیبیو کیا اور ہر جگہ چھا گئے۔ اس سے قبل ان کےمشہور پاکستانی ڈرامے "ہم سفر" اور "زندگی گلزار ہے" بھی ہندوستانی چینل "زندگی" پر نشر ہوکر انڈین عوام میں مقبول ہوچکے ہیں۔
ماہرہ خان
پاکستانی بیوٹی ماہرہ خان جو بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم "رئیس " میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں، پاکستان اور ہندوستان میں یکساں مقبول ہیں۔ پر اعتماد، باصلاحیت اور خوبصورت ماہرہ بولی وڈ کے لیے پاکستان کا بہترین گفٹ ہیں، جن کی پاکستانی فلم "بن روئے" نے حال ہی میں سرحد کے دونوں جانب کامیابی حاصل کی ہے۔
عاطف اسلم
اگر یہ کہا جائے کہ بولی وڈ میں اس وقت سب سے مشہور گلوگار عاطف اسلم ہیں تو کچھ غلط نہ ہوگا۔ عاطف کی مدھر آواز میں گائے گئے گانے پاکستان و ہندوستان میں یکساں مقبول ہیں، عاطف کو حقیقتاً پڑوسی ملک کے لیے پاکستان کا ایک بہترین تحفہ کہا جاسکتا ہے۔
نصرت فتح علی خان
پاکستانی لیجنڈ گلوگار نصرت فتح علی خان نے قوالی کو ہندوستان میں متعارف کروایا، انھیں "شہنشاہ قوالی" بھی کہا جاتا ہے. ہندوستانی گلوگار آج بھی نصرت فتح علی خان کے انداز گائیکی کو اپناتے ہیں اور ان سے متاثر نظر آتے ہیں.
راحت فتح علی خان
نصرت فتح علی خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے راحت فتح علی خان نے بھی ہندوستانی میوزک انڈسٹری میں قدم رکھا اور بے شمار لازوال گانے تخلیق کیے. راحت فتح علی خان کی آواز اور ان کے گائے ہوئے گانے پاکستان سمیت بولی وڈ میں بھی بہت مشہور ہیں.
علی ظفر
علی ظفر ایک باصلاحیت اور پر کشش شخصیت کے مالک ہیں، جنھوں نے گلوگاری کے ساتھ ساتھ اداکاری میں بھی نام کمایا ہے۔ بولی وڈ میں " تیرے بن لادن" سے ڈیبیو کرنے والے علی ظفر ہندوستان میں لاکھوں لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں۔
عمران عباس
بولی وڈ انڈسٹری میں قدم رکھنے والے پاکستان کے ایک اور ٹیلنٹڈ اداکار عمران عباس ہیں، جنھوں نے اپنا ڈیبیو "کریچر تھری ڈی" سے کیا، بولی وڈ میں ان کی دوسری فلم "جانثار" ہے، جس کے ہدایتکار مظفر علی ہیں، جن کا کہنا ہے کہ خوش شکل ہونے کے معاملے میں انڈیا اور پاکستان میں اداکار عمران عباس جیسا کوئی نہیں ہے۔
مہدی حسن
برصغیر میں غزل کی تاریخ کے ایک اہم گائیک مہدی حسن کو کیسے فراموش کیا جاسکتا ہے، جنھوں نے ہندوستان کو لازوال غزلیں اور موسیقی دی، ہندوستانی غزل سنگر جگجیت سنگھ اور پنکج اداس بھی مہدی حسن سے متاثر نظر آتے ہیں.
سلمیٰ آغا
90 کی دہائی میں مشہور ہونے والے گانے "دل کے ارماں آنسوؤں میں بہہ گئے" تو سب کو یاد ہوگا اور اسے گانے والی سلمیٰ آغا کو بھی ہم بھول نہیں سکتے. بولی وڈ فلم " نکاح" میں شامل سلمیٰ آغا کا یہ گانا بے انتہائی مقبول ہوا بلکہ آج بھی اس کی بازگشت سنائی دیتی ہے. دلچسپ بات یہ ہے کہ سلمیٰ آغا اور بولی وڈ کے مشہور کپور خاندان آپس میں رشتے دار ہیں.
عدنان سمیع خان
عدنان سمیع خان، جنھیں اب غیر معینہ مدت تک ہندوستان میں رہنے کی اجازت مل گئی ہے، یقیناً بولی وڈ کے لیے ایک پاکستانی تحفہ کہے جاسکتے ہیں۔ عدنان کے گانے "لفٹ کرادے" اور سلمان خان کی حالیہ فلم "بجرنگی بھائی جان" میں شامل ان کی قوالی "بھر دو جھولی" ہندوستان میں بہت مقبول ہیں۔