فاخر
محفلین
ہندوستان کے معروف نیوز اینکر، بے زبانوں کی زبان ، دبے کچلوں کے مسیحا اورمیگسیسے ایوارڈ یافتہ ’’رویش کمار(RAVISH KUMAR ) کا خصوصی پروگرام ’پرائم ٹائم ‘:
اس پروگرام میں ان خواتین کے احتجاج کو کور کیا گیا ہے ،جو تقریباً 25 دن مسلسل شب و روز سے دھرنے پر ہیں اور حکمراں طبقہ کے کالے قانون CAA ،مجوزہ این آرسی اور این پی آر کی مخالفت کررہی ہیں ۔ رویش کماراور ان کا میڈیا ہاؤس ہندوستان کا اکلوتا میڈیا ہاؤس ہے جس نے ہمارے احتجاج کو اپنے پروگرام کا حصہ بنایا ہے۔ اسی کڑی میں رویش کمار کا یہ پروگرام بھی ہے ،جو دیکھنے سے تعلق رکھتاہے۔اس کا لنک یہاں شیئر کرنے کی غرض یہ ہے کہ اس گئے گزرے دور میں بھی میڈیا اہلکارمیں کئی لوگ ہیں جو مودی کے تلوے چاٹنے کے بجائے اپنے فرائض کو سب سے اہم سمجھتے ہیں۔ اور اس ضمن میں رویش کمار کا نام سرفہرست ہے۔ اس پروگرام میں انقلابی شاعروں کے کلام کی گونج بھی ہے اور ولولہ شوق کا مدو زجر بھی ۔ ایک ہندی زبان کا پروگرام ہونے کے باوجود کیفی اعظمی کی انقلابی نظم سے اس پروگرام کا اختتام ہوتا ہے ۔