ہندی سے اردو ترجمہ / تبدیلی کی ویب سائٹس

اسد

محفلین
ابھی پرانی لڑیاں دیکھتے ہوئے ہندی سے اردو اور اردو سے ہندی کنورٹر میں ڈاکٹر عباس ملک اور کرلپ CRULP کے روابط پر کلک کیا تو پتہ چلا کہ دونوں کام نہیں کر رہے۔ تلاش کرنے پر www.sanlp.org پر ڈاکٹر عباس ملک کے ہندی اردو مشین ٹرانسلیشن پیج کا ربط ملا۔ میں نے سوچا کہ ٹیسٹ کر کے دیکھوں۔ پرانی لڑی میں جو ہندی متن موجود تھا وہی استعمال کیا اور اس کا نتیجہ دیکھا۔ پھر سوچا کہ دوسری ویب سائٹس بھی دیکھوں، اور ان پر یہی متن ٹیسٹ کیا۔ ہندی متن تھا 'मंसूर भट्टी, फ़ैसलाबाद, पाकिस्तान'۔ مختلف سائٹس کا نتیجہ اس طرح ہے:
نتیجہ|ویب‌سائٹ
منسُور بھٹّی، فَیسلاباد، پاکِسْتان| HUMT (ڈاکٹر عباس ملک)
منصور بھٹی، فیصل آباد، پاکستان| imTranslator.net(Microsoft)
منصور بھٹی، فےسلاباد، پاکستان| imTranslator.net(Google)
منصور بھٹی, फ़ैसलाबाद, پاکستان| imTranslator.net(Babylon)
منصور بھٹی, फ़ैसलाबाद, پاکستان| Babylon
دوسری دو سائٹس پر ترجمہ نہیں ہو سکا۔ http://www.urdu123.com/hindi2urdu/ پر ترجمے کا بٹن دبانے پر سائٹ کا سرورق سامنے آ جاتا ہے۔
http://translate.malerkotla.co.in/transh2u.aspx پر 'ٹرانسلیٹریٹ' کا بٹن دبانے پر 404 Not found کا پیغام آ جاتا ہے۔

مجھے imTranslator.net پر مائکروسوفٹ کا ترجمہ سب سے بہتر لگا کیونکہ یہ صرف حروف ہی تبدیل نہیں کر رہا بلکہ لغت سے الفاظ اور نام بھی دیکھ رہا ہے۔
میں ہندی سے واقف نہیں ہوں اس لئے اگر آپ لوگ بھی ان صفحات پر ترجمہ کر کے دیکھیں اور اپنے تجربے سے آگاہ کریں تو مفید ہو گا۔

الف عین فرخ منظور محمدعلم اللہ اصلاحی اشرف علی بستوی فارقلیط رحمانی
 
Top