عدم ہنس کے بولا کرو بلایا کرو - عبدالحمید عدم

ہنس کے بولا کرو بلایا کرو​
آپ کا گھر ہے آیا جایا کرو​

مسکراہٹ ہے حسن کا زیور​
روپ بڑھتا ہے مسکرایا کرو​

حد سے بڑھ کر حسین لگاتے ہو​
جھوٹی قسمیں ضرور کھایا کرو​

حکم کرنا بھی ایک سخاوت ہے​
ہم کو خدمت کوئی بتایا کرو​

بات کرنا بھی بادشاہت ہے​
بات کرنا نہ بھول جایا کرو​

تا کہ دنیا کی دلکشی نہ گھٹے​
نت نے پیرہن میں آیا کرو​

کتنے سادہ مزاج ہو تم عدم​
اس گلی میں بہت نہ جایا کرو​

عبدالحمید عدم​
 
عبدالحمید عدم صاحب کی اپنی آواز میں یہ کلام سنئے

یہی کلام احمد جہانزیب کی آواز میں

جگجیت سنگھ کی آواز میں یہ کلام سنئے
 

طارق شاہ

محفلین
چوٹی بحر میں عدم صاحب کو کمال حاصل تھا

وقاص میاں!
اس بہت اچھی شیئرنگ پر بہت سی داد
تشکّر

بہت خوش رہیں
 
Top